Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Test link
Posts

Surah Nisa Read Online

 Surah Nisa Read Online


"Surah Nisa, also known as the fourth chapter of the Quran, holds great importance in Islamic literature. It discusses various aspects of family, relationships, and social justice. Reading Surah Nisa online allows you to explore its verses, meanings, and gain a deeper understanding of its significance."

Surah Nisa Read Online


يٰأَيُّهَا ٱلنَّاسُ ٱتَّقُواْ رَبَّكُمُ ٱلَّذِى خَلَقَكُمْ مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالاً كَثِيراً وَنِسَآءً وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ ٱلَّذِى تَسَآءَلُونَ بِهِ وَٱلأَرْحَامَ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيباً ﴿١﴾ اے لوگو! ڈرو اپنے رب سے جس نے تمہیں پیدا کیا اور ایک نفس سے اور پیدا کیا اس (کی جنس) سے اس کی عورت کو اور پیدا کئے ان دونوں سے مرد بہت اور عورتیں اور ڈرو اللہ سے جس کا ایک دوسرے کو واسطہ دیتے ہو اور رحم سے (قطع رحمی نہ کرو) تحقیق اللہ تم پر نگہبان ہے ﴿١﴾

وَآتُواْ ٱلْيَتَامَىٰ أَمْوَالَهُمْ وَلاَ تَتَبَدَّلُواْ ٱلْخَبِيثَ بِٱلطَّيِّبِ وَلاَ تَأْكُلُوۤاْ أَمْوَالَهُمْ إِلَىٰ أَمْوَالِكُمْ إِنَّهُ كَانَ حُوباً كَبِيراً ﴿٢﴾ اور دو یتیموں کو اپنے مال اور نہ لو خبیث بدلہ میں طیّب کے اور نہ کھاؤ ان کے مال اپنے مالوں کے ساتھ مِلا کر تحقیق یہ گناہِ کبیر ہے ﴿٢﴾

وَإِنْ خِفْتُمْ أَلاَّ تُقْسِطُواْ فِى ٱلْيَتَامَىٰ فَٱنكِحُواْ مَا طَابَ لَكُمْ مِّنَ ٱلنِّسَآءِ مَثْنَىٰ وَثُلاَثَ وَرُبَاعَ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلاَّ تَعْدِلُواْ فَوَاحِدَةً أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ذٰلِكَ أَدْنَىٰ أَلاَّ تَعُولُواْ ﴿٣﴾ اور اگر ڈرو کہ نہ انصاف کرسکو گے یتیموں کے حق میں تو نکاح کرو وہ جو پاکیزہ ہوں تمہارے لئے عورتوں میں سے دو دو تین تین اور چار چار پس اگر ڈرو کہ نہ عدل کرسکو گے تو ایک یا وہ جس کا مالک ہو تمہارا ہاتھ یہ زیادہ قریب ہے کہ نہ ظلم کرو ﴿٣﴾

وَآتُواْ ٱلنِّسَآءَ صَدُقَاتِهِنَّ نِحْلَةً فَإِن طِبْنَ لَكُمْ عَن شَيْءٍ مِّنْهُ نَفْساً فَكُلُوهُ هَنِيئاً مَّرِيئاً ﴿٤﴾ اور دو عورتوں کو ان کے حق مہر (جو اللہ کا) عطیہ ہیں پس اگر بخوشیِٔ نفس تمہیں اس سے کوئی شے دے دیں تو اسے کھاؤ طیّب خوش گوار ﴿٤﴾

وَلاَ تُؤْتُواْ ٱلسُّفَهَآءَ أَمْوَالَكُمُ ٱلَّتِى جَعَلَ ٱللَّهُ لَكُمْ قِيَاماً وَٱرْزُقُوهُمْ فِيهَا وَٱكْسُوهُمْ وَقُولُواْ لَهُمْ قَوْلاً مَّعْرُوفاً ﴿٥﴾ اور نہ دو بے وقوفوں کو اپنے وہ مال کہ کیا ہے ان کو اللہ نے تمہارے لئے موجب گذران اور خوراک دو ان کو اس میں اور کپڑا دو اور کہو ان کو نیک بات ﴿٥﴾

وَٱبْتَلُواْ ٱلْيَتَامَىٰ حَتَّىٰ إِذَا بَلَغُواْ النِّكَاحَ فَإِنْ آنَسْتُمْ مِّنْهُمْ رُشْداً فَٱدْفَعُواْ إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ وَلاَ تَأْكُلُوهَآ إِسْرَافاً وَبِدَاراً أَن يَكْبَرُواْ وَمَن كَانَ غَنِيّاً فَلْيَسْتَعْفِفْ وَمَن كَانَ فَقِيراً فَلْيَأْكُلْ بِٱلْمَعْرُوفِ فَإِذَا دَفَعْتُمْ إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ فَأَشْهِدُواْ عَلَيْهِمْ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ حَسِيباً ﴿٦﴾ اور آزماؤ یتیموں کو یہاں تک کہ جب پہنچیں جوانی کو تو اگر دیکھو ان سے دانائی تو واپس دے دو ان کو ان کے مال اور نہ کھاؤ ان کو فضول خرچی اور جلدی سے کہ کہیں بڑے نہ ہوجائیں اور جو دولت مند ہو تو اسے بچا رہنا چاہیے اور جو تنگدست ہو تو اسے کھانا چاہیے ساتھ نیکی کے پس جب واپس دو ان کو ان کے مال تو گواہ قائم کرلو ان پر اور کافی ہے اللہ حساب لینے والا ﴿٦﴾

لِّلرِّجَالِ نَصيِبٌ مِّمَّا تَرَكَ ٱلْوَالِدَانِ وَٱلأَقْرَبُونَ وَلِلنِّسَآءِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ ٱلْوَالِدَانِ وَٱلأَقْرَبُونَ مِمَّا قَلَّ مِنْهُ أَوْ كَثُرَ نَصِيباً مَّفْرُوضاً ﴿٧﴾ مردوں کے لیے حصہ ہے اس سے جو چھوڑ جائیں والدین اور قریبی اور عورتوں کے لیے حصہ ہے اس سے جو چھوڑ جائیں والدین اور قریبی خواہ تھوڑا ہو یا بہت حصہ فرضی ﴿٧﴾

وَإِذَاحَضَرَٱلْقِسْمَةَ أُوْلُواْ ٱلْقُرْبَىٰ وَٱلْيَتَامَىٰ وَٱلْمَسَاكِينُ فَٱرْزُقُوهُمْ مِّنْهُ وَقُولُواْ لَهُمْ قَوْلاً مَّعْرُوفاً ﴿٨﴾ اور جب حاضر ہوں بوقتِ تقسیمِ وراثت قریبی اور یتیم اور مسکین تو کچھ اس سے ان کو دے دو اور کہو ان کو بات نیک ﴿٨﴾

وَلْيَخْشَ ٱلَّذِينَ لَوْ تَرَكُواْ مِنْ خَلْفِهِمْ ذُرِّيَّةً ضِعَافاً خَافُواْ عَلَيْهِمْ فَلْيَتَّقُواّ ٱللَّهَ وَلْيَقُولُواْ قَوْلاً سَدِيداً ﴿٩﴾ اور ڈریں وہ لوگ جو اگر چھوڑیں اپنے پیچھے اولاد کمزور کہ ان کو ڈر ہو ان کے متعلق پس ڈریں اللہ سے اور کہیں بات دُرست ﴿٩﴾

إِنَّ ٱلَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ ٱلْيَتَامَىٰ ظُلْماً إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِى بُطُونِهِمْ نَاراً وَسَيَصْلَوْنَ سَعِيراً ﴿١٠﴾ تحقیق جو لوگ کھاتے ہیں مال یتیموں کے ظلم سے یقیناً وہ بھرتے ہیں اپنے پیٹوں میں آگ اور جلیں گے بھڑکتی ہوئی آگ میں ﴿١٠﴾

يُوصِيكُمُ ٱللَّهُ فِيۤ أَوْلاَدِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ ٱلأُنْثَيَيْنِ فَإِن كُنَّ نِسَآءً فَوْقَ ٱثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ وَإِن كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا ٱلنِّصْفُ وَلأَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا ٱلسُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ إِن كَانَ لَهُ وَلَدٌ فَإِن لَّمْ يَكُنْ لَّهُ وَلَدٌ وَوَرِثَهُ أَبَوَاهُ فَلِـأُمِّهِ ٱلثُّلُثُ فَإِن كَانَ لَهُ إِخْوَةٌ فَلِـأُمِّهِ ٱلسُّدُسُ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِى بِهَآ أَوْ دَيْنٍ آبَآؤُكُمْ وَأَبناؤُكُمْ لاَ تَدْرُونَ أَيُّهُمْ أَقْرَبُ لَكُمْ نَفْعاً فَرِيضَةً مِّنَ ٱللَّهِ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيماً حَكِيماً ﴿١١﴾ وصیّت کرتا ہے تم کو خدا تمہاری اولاد کے بارے میں کہ مرد کا حصہ دو عورتوں کے ہے پس اگر صرف عورتیں (دو یا) دو سے زیادہ ہوں تو ان کا حصہ دو تہائی ترکہ کی اور اگر ایک ہو تو اس کا حصہ (فرض) ۱/۲ اور ماں باپ میں سے ہر ایک کے لیے چھٹا حصہ ترکہ سے اگر اس مّیت کی اولاد ہو اور اگر نہ ہو اس کی اولاد اور صرف وارث ہوں ماں باپ تو ماں کے لئے ایک تہائی پس اگر ہوں اس (میّت) کے لئے بھائی تو اس کی ماں کے لئے چھٹا حصہ بعد نکال لینے وصیّت کے ہوگا جو وہ کر جائے یا بعد قرضہ کے تمہارے باپ اور بیٹے تم نہیں جانتے کہ ان میں کون زیادہ قریب ہے تمہارے نفع کے لئے۔ فریضہ ہے اللہ کی طرف سے تحقیق اللہ علیم و حکیم ہے ﴿١١﴾

وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِنْ لَّمْ يَكُنْ لَّهُنَّ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ ٱلرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِينَ بِهَآ أَوْ دَيْنٍ وَلَهُنَّ ٱلرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُنْ لَّكُمْ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ ٱلثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُمْ مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَآ أَوْ دَيْنٍ وَإِن كَانَ رَجُلٌ يُورَثُ كَلاَلَةً أَوِ ٱمْرَأَةٌ وَلَهُ أَخٌ أَوْ أُخْتٌ فَلِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا ٱلسُّدُسُ فَإِن كَانُوۤاْ أَكْثَرَ مِن ذٰلِكَ فَهُمْ شُرَكَآءُ فِى ٱلثُّلُثِ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصَىٰ بِهَآ أَوْ دَيْنٍ غَيْرَ مُضَآرٍّ وَصِيَّةً مِّنَ ٱللَّهِ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَلِيمٌ ﴿١٢﴾ اور تمہارا نصف ہے اس سے جو چھوڑ جائیں تمہاری بیویاں اگر نہ ہو ان کی اولاد پس اگر ہو ان کی اولاد تو تمہاری چوتھائی ہے اس سے جو چھوڑ جائیں بعد وصیّت کے جو کریں یا بعد قرضہ کے اور ان کا چوتھا ہے اس سے جو تم چھوڑ جاؤ اگر نہ ہو تمہاری اولاد پس اگر ہو تمہاری اولاد تو ان کا آٹھواں ہے اس سے جو چھوڑ جاؤ بعد وصیّت کے جو کرو یا بعد قرضہ کے اور اگر وہ شخص جس کی میراث ہے کلالہ ہو یا عورت (کلالہ) ہو اور اس کا بھائی یا بہن ہو تو ہر ایک کے لئے ان میں سے چھٹا حصہ ہے پس اگر اس سے زیادہ ہوں تو وہ شریک ہوں گے تہائی میں بعد وصیّت کے جو کی جائے یا بعد قرضے کے کہ نہ ضرر دی گئی ہو وصیّت اللہ کی جانب سے اور اللہ علیم و حلیم ہے ﴿١٢﴾

تِلْكَ حُدُودُ ٱللَّهِ وَمَن يُطِعِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُ يُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَذٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ ﴿١٣﴾ یہ اللہ کی حدود ہیں اور جو اطاعت کرے گا اللہ اور اس کے رسول کی داخل کرے گا اس کو بہشتوں میں کہ بہتی ہیں ان کے نیچے نہریں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے ان میں اور یہ بڑی کامیابی ہے ﴿١٣﴾

وَمَن يَعْصِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُ يُدْخِلْهُ نَاراً خَالِداً فِيهَا وَلَهُ عَذَابٌ مُّهِينٌ ﴿١٤﴾ اور جو نافرمانی کرے گا اللہ اور اس کے رسولؐ کی اور تجاوز کرے گا اس کی حدود سے اسے داخل کرے گا جہنم میں کہ ہمیشہ رہنے والا ہوگا اس میں اوراس کے لئے عذاب ذلیل کن ہوگا ﴿١٤﴾

وَٱللاَّتِى يَأْتِينَ ٱلْفَاحِشَةَ مِن نِّسَآئِكُمْ فَٱسْتَشْهِدُواْ عَلَيْهِنَّ أَرْبَعةً مِّنْكُمْ فَإِن شَهِدُواْ فَأَمْسِكُوهُنَّ فِى ٱلْبُيُوتِ حَتَّىٰ يَتَوَفَّاهُنَّ ٱلْمَوْتُ أَوْ يَجْعَلَ ٱللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلاً ﴿١٥﴾ اور وہ جو کریں بدکاری تمہاری عورتوں میں سے تو گواہ قائم کرو ان پر چار مرد اپنے سے بس اگر گواہی دیں تو روک رکھو ان کو اپنے گھروں میں یہاں تک کہ لے لے ان کو موت یا مقرر کرے اللہ ان کے لیے کوئی راستہ ﴿١٥﴾

وَٱللَّذَانِ يَأْتِيَانِهَا مِنكُمْ فَآذُوهُمَا فَإِن تَابَا وَأَصْلَحَا فَأَعْرِضُواْ عَنْهُمَآ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ تَوَّاباً رَّحِيماً ﴿١٦﴾ اور جو دو آدمی کریں بدکاری تم میں سے تو ان کو اذّیت دو پس اگر توبہ کریں اور اپنی اصلاح کرلیں تو درگزر کرو ان سے تحقیق اللہ توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے ﴿١٦﴾

إِنَّمَا ٱلتَّوْبَةُ عَلَى ٱللَّهِ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ ٱلسُّوۤءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ يَتُوبُونَ مِن قَرِيبٍ فَأُوْلَـٰئِكَ يَتُوبُ ٱللَّهُ عَلَيْهِمْ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلِيماً حَكِيماً ﴿١٧﴾ سوائے اس کے نہیں کہ توبہ قبول کرنا تو اللہ پر ان کے لئے ہے جو کریں برائی جہالت سے پھر توبہ کرلیں جلدی سے پس یہ لوگ توبہ خدا قبول کرتا ہے ان کی اور ہے اللہ علم و حکمت والا ﴿١٧﴾

وَلَيْسَتِ ٱلتَّوْبَةُ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ ٱلسَّيِّئَاتِ حَتَّىٰ إِذَا حَضَرَ أَحَدَهُمُ ٱلْمَوْتُ قَالَ إِنِّى تُبْتُ ٱلآنَ وَلاَ ٱلَّذِينَ يَمُوتُونَ وَهُمْ كُفَّارٌ أُوْلَـٰئِكَ أَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَاباً أَلِيماً ﴿١٨﴾ اور نہیں توبہ ان کے لئے جو کریں بدکاریاں یہاں تک کہ جب پہنچ جائے ان پر موت تو کہہ دے کہ میں اب تائب ہوں اور نہ ان کے لیے جو مرتے ہیں بحالتِ کفر ایسے لوگوں کے لئے ہم نے تیار کیا ہے درد ناک عذاب ﴿١٨﴾

يَا أَيُّهَا ٱلَّذِينَ آمَنُواْ لاَ يَحِلُّ لَكُمْ أَن تَرِثُواْ ٱلنِّسَآءَ كَرْهاً وَلاَ تَعْضُلُوهُنَّ ُلِتَذْهَبُواْ بِبَعْضِ مَآ آتَيْتُمُوهُنَّ إِلاَّ أَن يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ وَعَاشِرُوهُنَّ بِٱلْمَعْرُوفِ فَإِن كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَىٰ أَن تَكْرَهُواْ شَيْئاً وَيَجْعَلَ ٱللَّهُ فِيهِ خَيْراً كَثِيراً ﴿١٩﴾ اے ایمان والو! تمہیں جائز نہیں کہ وارث بنو عورتوں کے زبردستی سے اور نہ روکو ان کو اس غرض سے کہ حاصل کرو بعض وہ جو ان کو دے چکے ہو مگر یہ کہ کریں بدکاری ظاہر اور ان کے ساتھ گزران رکھو ساتھ نیکی کے پس اگر تم ان کو ناپسند کرتے ہو تو ممکن ہے کہ تم ناپسند کرو ایک چیز کو اور رکھی ہو اللہ نے اس میں خیر کثیر ﴿١٩﴾

وَإِنْ أَرَدْتُّمُ ٱسْتِبْدَالَ زَوْجٍ مَّكَانَ زَوْجٍ وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَاراً فَلاَ تَأْخُذُواْ مِنْهُ شَيْئاً أَتَأْخُذُونَهُ بُهْتَاناً وَإِثْماً مُّبِيناً ﴿٢٠﴾ اور اگر تم چاہو تبدیل کرنا ایک عورت بدلے ایک عورت کے۔ اور دے چکے ہو ان میں سے ایک کو مال کثیر تو نہ لو اس سے کچھ بھی کیا لینا چاہتے ہو باطل اور ظاہر باہر گناہ کے طریقے سے؟ ﴿٢٠﴾

وَكَيْفَ تَأْخُذُونَهُ وَقَدْ أَفْضَىٰ بَعْضُكُمْ إِلَىٰ بَعْضٍ وَأَخَذْنَ مِنكُم مِّيثَاقاً غَلِيظاً ﴿٢١﴾ اور کیسے لیتے ہو اس کو حالانکہ مل چکا ہے تمہارا بعض طرف بعض کے اور لے چکی ہیں تم سے عہد سخت ﴿٢١﴾

وَلاَ تَنكِحُواْ مَا نَكَحَ آبَاؤُكُمْ مِّنَ ٱلنِّسَآءِ إِلاَّ مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَمَقْتاً وَسَآءَ سَبِيلاً ﴿٢٢﴾ اور نہ نکاح کرو ان عورتوں سے کہ نکاح کرچکے ہیں تمہارے باپ ان سے مگر وہ گزر چکا ہے تحقیق یہ برائی اور غضب ہے اور بُرا راستہ ہے ﴿٢٢﴾

حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالاَتُكُمْ وَبَنَاتُ ٱلأَخِ وَبَنَاتُ ٱلأُخْتِ وَأُمَّهَاتُكُمُ اللاَّتِى أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوَاتُكُم مِّنَ ٱلرَّضَاعَةِ وَأُمَّهَاتُ نِسَآئِكُمْ وَرَبَائِبُكُمُ ٱللاَّتِى فِى حُجُورِكُمْ مِّن نِّسَآئِكُمُ ٱللاَّتِى دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَإِن لَّمْ تَكُونُواْ دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْكُمْ وَحَلاَئِلُ أَبْنَائِكُمُ ٱلَّذِينَ مِنْ أَصْلاَبِكُمْ وَأَن تَجْمَعُواْ بَيْنَ ٱلاخْتَيْنِ إَلاَّ مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ غَفُوراً رَّحِيماً ﴿٢٣﴾ حرام کی گئیں تم پر تمہاری مائیں اور بیٹیاں اور بہنیں اور پھوپھیاں اور ماسیاں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں اور وہ مائیں جنہوں نے تمہیں اپنا دودھ پلایا ہے اور دودھ کی بہنیں اور تمہاری عورتوں کی مائیں اور ان کی بیٹیاں جو تمہاری پرورش میں ہیں جن عورتوں سے تم دخول کرچکے ہو پس اگر تم نے دخول نہ کیا ہو ان سے تو پھر کوئی گناہ نہیں تم پر اور عورتیں تمہارے ان بیٹوں کی جو تمہاری صلب سے ہیں اور یہ کہ اکٹھی دو بہنیں (نکاح میں) کرو مگر وہ جو گزر چکا ہے تحقیق اللہ غفورٌ رحیم ہے ﴿٢٣﴾

وَٱلْمُحْصَنَاتُ مِنَ ٱلنِّسَآءِ إِلاَّ مَا مَلَكْتَ أَيْمَانُكُمْ كِتَابَ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ وَأُحِلَّ لَكُمْ مَّا وَرَاءَ ذٰلِكُمْ أَن تَبْتَغُواْ بِأَمْوَالِكُمْ مُّحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَ فَمَا ٱسْتَمْتَعْتُمْ بِهِ مِنْهُنَّ فَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ فَرِيضَةً وَلاَ جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا تَرَاضَيْتُمْ بِهِ مِن بَعْدِ ٱلْفَرِيضَةِ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيماً حَكِيماً ﴿٢٤﴾ اور (شادی شدہ عورتیں) مگر وہ جن کے مالک ہوں تمہارے ہاتھ یہ فرض اللہ کا ہے تم پر اور حلال کی گئیں تمہارے لئے وہ جو ان کے علاوہ ہیں کہ طلب کرو بذریعہ اپنے مال کے شادی کے لئے نہ زنا کے لیے پس جو متعہ کرو بذریعہ مال کے عورتوں سے تو دو ان کو ان کے اجر (حق مہر) فرضی طور پر اور نہیں گناہ تم پر اس میں جو باہمی رضامندی سے طے کرلو بعد میں مقررہ شدہ کے تحقیق اللہ علیم حکیم ہے ﴿٢٤﴾

وَمَن لَّمْ يَسْتَطِعْ مِنكُمْ طَوْلاً أَن يَنكِحَ ٱلْمُحْصَنَاتِ ٱلْمُؤْمِنَاتِ فَمِنْ مَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُم مِّن فَتَيَاتِكُمُ ٱلْمُؤْمِنَاتِ وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِإِيمَانِكُمْ بَعْضُكُمْ مِّن بَعْضٍ فَٱنكِحُوهُنَّ بِإِذْنِ أَهْلِهِنَّ وَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ بِٱلْمَعْرُوفِ مُحْصَنَاتٍ غَيْرَ مُسَافِحَاتٍ وَلاَ مُتَّخِذَاتِ أَخْدَانٍ فَإِذَآ أُحْصِنَّ فَإِنْ أَتَيْنَ بِفَاحِشَةٍ فَعَلَيْهِنَّ نِصْفُ مَا عَلَى ٱلْمُحْصَنَاتِ مِنَ ٱلْعَذَابِ ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِىَ ٱلْعَنَتَ مِنْكُمْ وَأَن تَصْبِرُواْ خَيْرٌ لَّكُمْ وَٱللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٢٥﴾ اور جو طاقت نہ رکھے تم سے مال کی کہ نکاح کرے پاک دامن مومن عورتوں سے تو ان سے کہ مالک ہوں تمہارے ہاتھ کنیزیں مومنہ اور اللہ جانتا ہے تمہارا ایمان کہ تمہارا بعض بعض سے ہے پس ان سے نکاح کرلو ان کے مالکوں کی اجازت سے اور دو ان کو ان کے مہر ساتھ نیکی کے جو پاک دامن ہو نہ ظاہر بدکار اور نہ بنانے والی ہوں پوشیدہ یار پس جب شادی شدہ ہوجائیں تو اگر کریں بدکاری تو ان پر آدھی ہوگی اس کی جو (آزاد) شادی شدہ عورتوں پر ہے سزا یہ (کنیزوں سے شادی) اس کے لئے ہے جو ڈرے زنا سے تم میں سے اور اگر صبر کرو تو تمہیں اچھا ہے اور اللہ غفورٌ رحیم ہے ﴿٢٥﴾

يُرِيدُ ٱللَّهُ لِيُبَيِّنَ لَكُمْ وَيَهْدِيَكُمْ سُنَنَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ وَيَتُوبَ عَلَيْكُمْ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ﴿٢٦﴾ چاہتا ہے خدا کہ بیان کرے تمہارے لئے (احکام) اور بتائے رستے ان لوگوں کے جو تم سے پہلے تھے اور رجوع رحمت کرے تم پر اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے ﴿٢٦﴾

وَٱللَّهُ يُرِيدُ أَن يَتُوبَ عَلَيْكُمْ وَيُرِيدُ ٱلَّذِينَ يَتَّبِعُونَ ٱلشَّهَوَاتِ أَن تَمِيلُواْ مَيْلاً عَظِيماً ﴿٢٧﴾ اور اللہ چاہتا ہے کہ تم پر رجوع رحمت کرے اور چاہتے ہیں وہ لوگ جو پیچھے پڑتے ہیں شہوتوں کے یہ کہ تم کج روی کرو زیادہ ﴿٢٧﴾
يُرِيدُ ٱللَّهُ أَن يُخَفِّفَ عَنْكُمْ وَخُلِقَ ٱلإِنسَانُ ضَعِيفاً ﴿٢٨﴾ چاہتا ہے اللہ کہ تخفیف کرے تم سے اور پیدا ہوا ہے انسان کمزور ﴿٢٨﴾

يَا أَيُّهَا ٱلَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَأْكُلُوۤاْ أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِٱلْبَاطِلِ إِلاَّ أَن تَكُونَ تِجَارَةً عَن تَرَاضٍ مِّنْكُمْ وَلاَ تَقْتُلُوۤاْ أَنْفُسَكُمْ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيماً ﴿٢٩﴾ اے ایمان والو! نہ کھاؤ ایک دوسرے کے مال آپس میں غلط طریقہ سے مگر یہ کہ تجارت ہو باہمی رضامندی تمہاری سے اور نہ قتل کرو آپس میں تحقیق اللہ تم پر رحم کرنے والا ہے ﴿٢٩﴾

وَمَن يَفْعَلْ ذٰلِكَ عُدْوَاناً وَظُلْماً فَسَوْفَ نُصْلِيهِ نَاراً وَكَانَ ذٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيراً ﴿٣٠﴾ اور جو ایسا کرے ازراہ سرکشی و ظلم تو عنقریب اس کو جلائیں گے ہم دوزخ میں اور یہ اللہ پر آسان ہے ﴿٣٠﴾

إِن تَجْتَنِبُواْ كَبَآئِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَنُدْخِلْكُمْ مُّدْخَلاً كَرِيماً ﴿٣١﴾ اگر بچو گناہانِ کبیرہ سے جن سے منع کئے گئے ہو تو ہم دور کردیں گے تم سے برائیاں تمہاری اور داخل کریں گے پاکیزہ جگہ میں ﴿٣١﴾

وَلاَ تَتَمَنَّوْاْ مَا فَضَّلَ ٱللَّهُ بِهِ بَعْضَكُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ لِّلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِّمَّا ٱكْتَسَبُواْ وَلِلنِّسَآءِ نَصِيبٌ مِّمَّا ٱكْتَسَبْنَ وَٱسْأَلُواْ ٱللَّهَ مِن فَضْلِهِ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيماً ﴿٣٢﴾ اور نہ خواہش کرو اس کی کہ زیادتی دی ہے اللہ نے اس شے کی بعض کو بعض پر مردوں کے لئے ہے حصہ اس سے جو کمائیں اور عورتوں کے لئے ہے حصہ اس سے جو کمائیں اور مانگو اللہ سے اس کی زیادتی تحقیق اللہ ہے ہر شے کو جاننے والا ﴿٣٢﴾

وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِىَ مِمَّا تَرَكَ ٱلْوَالِدَانِ وَٱلأَقْرَبُونَ وَٱلَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ فَآتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيداً ﴿٣٣﴾ اور ہر ایک کے لئے بنائے ہم نے وارث اس کے جو چھوڑ جائیں ماں باپ اور صاحبانِ قرابت اور وہ لوگ جو تمہارے ہم قسم ہوچکے ہیں پس دو ان کو حصہِ تحقیق اللہ ہر شے پر حاضر ناظر ہے ﴿٣٣﴾

ٱلرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى ٱلنِّسَآءِ بِمَا فَضَّلَ ٱللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ وَبِمَآ أَنْفَقُواْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ فَٱلصَّالِحَاتُ قَانِتَاتٌ حَافِظَاتٌ لِّلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ ٱللَّهُ وَٱللاَّتِى تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَٱهْجُرُوهُنَّ فِى ٱلْمَضَاجِعِ وَٱضْرِبُوهُنَّ فَإِنْ أَطَعْنَكُمْ فَلاَ تَبْغُواْ عَلَيْهِنَّ سَبِيلاً إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيّاً كَبِيراً ﴿٣٤﴾ مرد بالادست ہیں عورتوں پر بوجہ اس کے کہ فضیلت دی اللہ نے بعض کو بعض پر اور بوجہ خرچ کرنے ان کے اپنے مالوں میں سے پس نیک عورتیں اطاعت گزار (جان مال کی) پاسدار ہیں پیٹھ پیچھے بوجہ پاسداری اللہ کے اور جو عورتیں ڈرتے ہو تم ان کی نافرمانی سے تو ان کو نصیحت کرو اور ان سے یکسوئی کرو سونے میں اور ان کو مارو پس اگر اطاعت کرلیں تو نہ طلب کرو ان پر کوئی راہِ الزام تحقیق اللہ بلند و بزرگ ہے ﴿٣٤﴾

وَإِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَٱبْعَثُواْ حَكَماً مِّنْ أَهْلِهِ وَحَكَماً مِّنْ أَهْلِهَآ إِن يُرِيدَآ إِصْلاَحاً يُوَفِّقِ ٱللَّهُ بَيْنَهُمَآ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيماً خَبِيراً ﴿٣٥﴾ اور اگر ڈرو ان کے باہمی اختلاف سے تو بھیجو ایک مرد مرد کے خاندان سے اور ایک عورت کے خاندان سے اگر چاہیں گے وہ دونوں اصلاح تو میل دے گا خدا ان دونوں کو تحقیق اللہ دانا بینا ہے ﴿٣٥﴾

وَٱعْبُدُواْ ٱللَّهَ وَلاَ تُشْرِكُواْ بِهِ شَيْئاً وَبِٱلْوَالِدَيْنِ إِحْسَاناً وَبِذِى ٱلْقُرْبَىٰ وَٱلْيَتَامَىٰ وَٱلْمَسَاكِينِ وَٱلْجَارِ ذِى ٱلْقُرْبَىٰ وَٱلْجَارِ ٱلْجُنُبِ وَٱلصَّاحِبِ بِٱلجَنْبِ وَٱبْنِ ٱلسَّبِيلِ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ إِنَّ ٱللَّهَ لاَ يُحِبُّ مَن كَانَ مُخْتَالاً فَخُوراً ﴿٣٦﴾ اور عبادت کرو اللہ کی اور نہ شریک کرو اس کا کسی شے کو اور ماں باپ سے احسان کرو اور قرابت دار سے اور یتیموں اور مسکینوں اور ہمسایہ قرابت دار اور ہمسایہ اجنبی اور پہلو کے ساتھی اور مسافر اور اپنے غلاموں کنیزوں کے ساتھ تحقیق اللہ دوست نہیں رکھتا ہے اترانے والے فخر کرنے والے کو ﴿٣٦﴾

ٱلَّذِينَ يَبْخَلُونَ وَيَأْمُرُونَ ٱلنَّاسَ بِٱلْبُخْلِ وَيَكْتُمُونَ مَآ آتَاهُمُ ٱللَّهُ مِن فَضْلِهِ وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ عَذَاباً مُّهِيناً ﴿٣٧﴾ جو بخل کرتے ہیں اور حکم دیتے ہیں لوگوں کو بخل کا اور چھپاتے ہیں اس کو جو دیا ان کو اللہ نے اپنے فضل سے اور ہم نے تیار کیا ہے کافروں کے لئے عذاب ذلیل کن ﴿٣٧﴾

وَٱلَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ رِئَـآءَ ٱلنَّاسِ وَلاَ يُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَلاَ بِٱلْيَوْمِ ٱلآخِرِ وَمَن يَكُنِ ٱلشَّيْطَانُ لَهُ قَرِيناً فَسَآءَ قِرِيناً ﴿٣٨﴾ اور ان کے لئے جو خرچ کرتے ہیں اپنے مال دکھلاوے لوگوں کے لیے اور نہیں ایمان رکھتے اللہ اور یومِ قیامت پر اور جس کا ہو شیطان ساتھی تو وہ بُرا ساتھی ہے ﴿٣٨﴾

وَمَاذَا عَلَيْهِمْ لَوْ آمَنُواْ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلآخِرِ وَأَنْفَقُواْ مِمَّا رَزَقَهُمُ ٱللَّهُ وَكَانَ ٱللَّهُ بِهِم عَلِيماً ﴿٣٩﴾ اور کیا نقصان تھا ان کو اگر ایمان لاتے اللہ اور یومِ قیامت پر اور خرچ کرتے اس سے جو رزق دیا ان کو اللہ نے اور اللہ ان کو خوب جانتا ہے ﴿٣٩﴾

إِنَّ ٱللَّهَ لاَ يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ وَإِن تَكُ حَسَنَةً يُضَاعِفْهَا وَيُؤْتِ مِن لَّدُنْهُ أَجْراً عَظِيماً ﴿٤٠﴾ تحقیق اللہ نہیں ظلم کرتا ذرّہ برابر اور اگر ہو نیکی تو اس کو چند در چند کرتا ہے اور اپنی جانب سے اجر عظیم عطا فرماتا ہے ﴿٤٠﴾

فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِن كُلِّ أمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَىٰ هَـٰؤُلاۤءِ شَهِيداً ﴿٤١﴾ پس کیا حال ہوگا جب لائیں گے ہم ہر امت سے گواہ اور آپ کو لائیں گے اوپر ان کے گواہ ﴿٤١﴾

يَوْمَئِذٍ يَوَدُّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَعَصَوُاْ ٱلرَّسُولَ لَوْ تُسَوَّىٰ بِهِمُ ٱلأَرْضُ وَلاَ يَكْتُمُونَ ٱللَّهَ حَدِيثاً ﴿٤٢﴾ اس دن خواہش کریں گے وہ جنہوں نے کفر کیا اور نافرمانی کی رسول کی کاش ان کو برابر کیا جاتا زمین سے اور نہ چھپا سکیں گے اللہ سے کوئی بات ﴿٤٢﴾

يَا أَيُّهَا ٱلَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَقْرَبُواْ ٱلصَّلاَةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَىٰ حَتَّىٰ تَعْلَمُواْ مَا تَقُولُونَ وَلاَ جُنُباً إِلاَّ عَابِرِى سَبِيلٍ حَتَّىٰ تَغْتَسِلُواْ وَإِنْ كُنْتُمْ مَّرْضَىٰ أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ أَوْ جَآءَ أَحَدٌ مِّنْكُمْ مِّنَ ٱلْغَآئِطِ أَوْ لاَمَسْتُمُ ٱلنِّسَآءَ فَلَمْ تَجِدُواْ مَآءً فَتَيَمَّمُواْ صَعِيداً طَيِّباً فَٱمْسَحُواْ بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُمْ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَفُوّاً غَفُوراً ﴿٤٣﴾ اے ایمان والو! نہ نزدیک جاؤ نماز کے بحالتِ بے ہوشی یہاں تک کہ جان سکو وہ جو کہتے ہو اور نہ حالتِ جنت میں مگر یہ کہ راہ عبور کرنے والے ہو یہاں تک غسل کرلو اور اگر ہو بیمار یا سفر میں یا آیا ہو کوئی تمہارا پیشاب پاخانہ سے یا جماع کیا ہو عورتوں سے پس نہ پاؤ پانی تو قصد کرو زمین پاک کا پس مَس کرو اپنے منہ کا اور ہاتھوں کا تحقیق اللہ معاف کرنے والا بخشنے والا ہے ﴿٤٣﴾

أَلَمْ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ أُوتُواْ نَصِيباً مِّنَ ٱلْكِتَابِ يَشْتَرُونَ ٱلضَّلاَلَةَ وَيُرِيدُونَ أَن تَضِلُّواْ ٱلسَّبِيلَ ﴿٤٤﴾ کیا تم نہیں دیکھتے ان کو جو دیئے گئے ایک حصہ کتاب سے خرید کرتے پھرتے ہیں گمراہی کو اور چاہتے ہیں کہ تم بھی رستہ بھٹک جاؤ ﴿٤٤﴾

وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِأَعْدَائِكُمْ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ وَلِيّاً وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ نَصِيراً ﴿٤٥﴾ اور اللہ خوب جانتا ہے تمہارے دشمنوں کو اور کافی ہے اللہ ولی اور کافی ہے اللہ مددگار ﴿٤٥﴾

مِّنَ ٱلَّذِينَ هَادُواْ يُحَرِّفُونَ ٱلْكَلِمَ عَن مَّوَاضِعِهِ وَيَقُولُونَ سَمِعْنَا وَعَصَيْنَا وَٱسْمَعْ غَيْرَ مُسْمَعٍ وَرَاعِنَا لَيّاً بِأَلْسِنَتِهِمْ وَطَعْناً فِى ٱلدِّينِ وَلَوْ أَنَّهُمْ قَالُواْ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَٱسْمَعْ وَٱنْظُرْنَا لَكَانَ خَيْراً لَّهُمْ وَأَقْوَمَ وَلـٰكِنْ لَّعَنَهُمُ ٱللَّهُ بِكُفْرِهِمْ فَلاَ يُؤْمِنُونَ إِلاَّ قَلِيلاً ﴿٤٦﴾ یہودیوں میں سے بعض ایسے ہیں جو بدل دیتے ہیں لفظوں کو اپنی جگہ سے اور کہتے ہیں ہم نے سُنا اور نافرمانی کی اور سن نہ سننے پائے اور راعنا موڑتے ہوئے اپنی زبانوں کو اور طعنہ زنی کرتے ہوئے دین میں اور اگر وہ کہتے ہم نے سُنا اور اطاعت کی اور سُن اور نظر کر ہم پر تو خوب تھا ان کے لیے اور بہتر لیکن ان پر اللہ کی لعنت ہے بوجہ ان کے کفر کے پس وہ ایمان نہیں لاتے مگر کم ﴿٤٦﴾

يَا أَيُّهَآ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلْكِتَابَ آمِنُواْ بِمَا نَزَّلْنَا مُصَدِّقاً لِّمَا مَعَكُمْ مِّن قَبْلِ أَن نَّطْمِسَ وُجُوهاً فَنَرُدَّهَا عَلَىٰ أَدْبَارِهَآ أَوْ نَلْعَنَهُمْ كَمَا لَعَنَّآ أَصْحَابَ ٱلسَّبْتِ وَكَانَ أَمْرُ ٱللَّهِ مَفْعُولاً ﴿٤٧﴾ اے وہ لوگ جو دیئے گئے کتاب ایمان لاؤ ساتھ اس کے جو ہم نے نازل کی کہ تصدیق کرنے والی ہے اس کی جو تمہارے پاس ہے پہلے اس سے کہ مٹادیں ہم چہروں کو کہ کردیں ان کو پیٹھ کی طرف یا ان پر لعنت کریں جس طرح ہم نے لعنت کی اصحاب سبت کو اور اللہ کا امر ہوکر رہتا ہے ﴿٤٧﴾

إِنَّ ٱللَّهَ لاَ يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذٰلِكَ لِمَن يَشَآءُ وَمَن يُشْرِكْ بِٱللَّهِ فَقَدِ ٱفْتَرَىٰ إِثْماً عَظِيماً ﴿٤٨﴾ تحقیق اللہ نہیں بخشتا شرک کو اور بخشتا ہے وہ جو علاوہ وہ اس کے جسے چاہے اور جو شرک کرے ساتھ اللہ کے تحقیق اس نے افتریٰ باندھا گناہ عظیم کا ﴿٤٨﴾

أَلَمْ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ يُزَكُّونَ أَنْفُسَهُمْ بَلِ ٱللَّهُ يُزَكِّى مَن يَشَآءُ وَلاَ يُظْلَمُونَ فَتِيلاً ﴿٤٩﴾ کیا تم نہیں دیکھتے طرف ان کے جو پاکیزدگی بیان کرتے ہیں اپنی بلکہ اللہ پاک کرتا ہے جسے چاہے اورنہ ظلم کئے جائیں گے کچھ بھی ﴿٤٩﴾

انظُرْ كَيفَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ وَكَفَىٰ بِهِ إِثْماً مُّبِيناً ﴿٥٠﴾ دیکھئے کیسے افتریٰ باندھتے ہیں اللہ پر جھُوٹ کے اور کافی ہے یہ گناہ صریح ﴿٥٠﴾

أَلَمْ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ أُوتُواْ نَصِيباً مِّنَ ٱلْكِتَابِ يُؤْمِنُونَ بِٱلْجِبْتِ وَٱلطَّاغُوتِ وَيَقُولُونَ لِلَّذِينَ كَفَرُواْ هَؤُلاءِ أَهْدَىٰ مِنَ ٱلَّذِينَ آمَنُواْ سَبِيلاً ﴿٥١﴾ کیا نہیں دیکھتے ان لوگوں کو جو دیئے گئے حصہ کتاب سے ایمان رکھتے ہیں جبت اور طاغوت پر اور کہتے ہیں کافروں کے متعلق کہ یہ لوگ زیادہ پانے والے ہیں بہ نسبت مومنوں کے راہِ ہدایت کو ﴿٥١﴾

أُوْلَـٰئِكَ ٱلَّذِينَ لَعَنَهُمُ ٱللَّهُ وَمَن يَلْعَنِ ٱللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ نَصِيراً ﴿٥٢﴾ ایسے لوگوں کو لعنت کی ہے اللہ نے اور جس کو لعنت کرے اللہ تو ہر گز نہ پاؤ گے اس کا کوئی مددگار ﴿٥٢﴾
أَمْ لَهُمْ نَصِيبٌ مِّنَ ٱلْمُلْكِ فَإِذاً لاَّ يُؤْتُونَ ٱلنَّاسَ نَقِيراً ﴿٥٣﴾ کیا ان کا حصہ ہے سلطنت سے؟ پھر تو وہ نہ دیں گے لوگوں کو نقیر برابر بھی ﴿٥٣﴾

أَمْ يَحْسُدُونَ ٱلنَّاسَ عَلَىٰ مَآ آتَاهُمُ ٱللَّهُ مِن فَضْلِهِ فَقَدْ آتَيْنَآ آلَ إِبْرَاهِيمَ ٱلْكِتَابَ وَٱلْحِكْمَةَ وَآتَيْنَاهُمْ مُّلْكاً عَظِيماً ﴿٥٤﴾ بلکہ حسد کرتے ہیں لوگوں سے اس پر کہ دیا ہے ان کو اللہ نے اپنے فضل سے تو تحقیق دی ہم نے آلِ ابراہیم کو کتاب اور حکمت اور دیا ہم نے ان کو ملکِ عظیم ﴿٥٤﴾

فَمِنْهُمْ مَّنْ آمَنَ بِهِ وَمِنْهُمْ مَّن صَدَّ عَنْهُ وَكَفَىٰ بِجَهَنَّمَ سَعِيراً ﴿٥٥﴾ تو بعض ایمان لائے اس پر اور بعض نے اس سے روگردانی کی اور کافی ہے ان کو جہنم جو جلتی آگ ہے ﴿٥٥﴾

إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِآيَاتِنَا سَوْفَ نُصْلِيهِمْ نَاراً كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلْنَاهُمْ جُلُوداً غَيْرَهَا لِيَذُوقُواْ ٱلْعَذَابَ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَزِيزاً حَكِيماً ﴿٥٦﴾ تحقیق جو لوگ کفر کرتے ہیں ہماری آیات سے ان کو جلائیں گے ہم آگ میں جب جل جائیں گے ان کے چمڑے تو ان کو تبدیل کردیں گے دوسرے چمڑے تاکہ چکھیں عذاب کو تحقیق اللہ غالب حکمت والا ہے ﴿٥٦﴾

وَٱلَّذِينَ آمَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّالِحَاتِ سَنُدْخِلُهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَآ أَبَداً لَّهُمْ فِيهَآ أَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ وَنُدْخِلُهُمْ ظِـلاًّ ظَلِيلاً ﴿٥٧﴾ اور جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے عنقریب انہیں داخل کریں گے بہشتوں میں کہ بہتی ہیں ان کے نیچے نہریں کہ ہمیشہ رہنے والے ہوں گے ان میں ان کے لیے وہاں بیویاں پاکیزہ ہوں گی اور داخل کریں گے انہیں ٹھنڈی چھاؤں میں ﴿٥٧﴾

إِنَّ ٱللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤَدُّواْ ٱلأَمَانَاتِ إِلَىۤ أَهْلِهَا وَإِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ ٱلنَّاسِ أَن تَحْكُمُواْ بِٱلْعَدْلِ إِنَّ ٱللَّهَ نِعِمَّا يَعِظُكُمْ بِهِ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ سَمِيعاً بَصِيراً ﴿٥٨﴾ تحقیق اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ ادا کرو امانتیں اپنے مالکوں کو اور جب حکم کرو لوگوں میں تو حکم کرو انصاف سے تحقیق اللہ اچھی نصیحت کرتا ہے تمہیں تحقیق اللہ سننے دیکھنے والا ہے ﴿٥٨﴾

يَا أَيُّهَا ٱلَّذِينَ آمَنُواْ أَطِيعُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُواْ ٱلرَّسُولَ وَأُوْلِى ٱلأَمْرِ مِنْكُمْ فَإِن تَنَازَعْتُمْ فِى شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى ٱللَّهِ وَٱلرَّسُولِ إِن كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلآخِرِ ذٰلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلاً ﴿٥٩﴾ اے وہ لوگ جو ایمان لائے ہو اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسولؐ کی اور صاحبانِ امر کی جو تم سے ہیں پس تمہیں اگر جھگڑا ہو کسی شئے میں تو اسے رد کرو طرف اللہ اور رسول کے اگر تم ایمان رکھتے ہو اللہ اور روزِ قیامت پر یہ بہتر اور خوب تر ہے از روئے انجام ﴿٥٩﴾

أَلَمْ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ آمَنُواْ بِمَآ أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَآ أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ يُرِيدُونَ أَن يَتَحَاكَمُوۤاْ إِلَى ٱلطَّاغُوتِ وَقَدْ أُمِرُوۤاْ أَن يَكْفُرُواْ بِهِ وَيُرِيدُ ٱلشَّيْطَانُ أَن يُضِلَّهُمْ ضَلاَلاً بَعِيداً ﴿٦٠﴾ کیا دیکھتے نہیں ان کو جو بزعم خود کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے اس پر جو نازل ہوا آپ پر اور جو کچھ نازل ہوا آپ سے پہلے وہ چاہتے ہیں کہ آپس میں حاکم بنائیں شیطان کو اور ان کو حکم دیا گیا ہے کہ اس کا انکار کریں اور چاہتا ہے شیطان کہ ان کو گمراہ کرے انتہائی گمراہی ﴿٦٠﴾

وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْاْ إِلَىٰ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ وَإِلَى ٱلرَّسُولِ رَأَيْتَ ٱلْمُنَافِقِينَ يَصُدُّونَ عَنكَ صُدُوداً ﴿٦١﴾ اور جب ان کو کہا جائے آؤ طرف اس کے جو نازل کیا اللہ نے اور طرف رسولؐ کے تو دیکھے گا منافق لوگوں کو روگردانی کرتے ہیں آپ سے روگردانی کرنا ﴿٦١﴾

فَكَيْفَ إِذَآ أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ ثُمَّ جَآءُوكَ يَحْلِفُونَ بِٱللَّهِ إِنْ أَرَدْنَآ إِلاَّ إِحْسَاناً وَتَوْفِيقاً ﴿٦٢﴾ پھر کیسے جب انہیں پہنچے مصیبت بوجھ اس کے جو آگے بھیجا ان کے ہاتھوں نے تو پھر آجاتے ہیں قسمیں اللہ کی کھاتے ہوئے کہ نہ تھا ہمارا ارادہ مگر احسان اور اتفاق کا ﴿٦٢﴾

أُولَـٰئِكَ ٱلَّذِينَ يَعْلَمُ ٱللَّهُ مَا فِى قُلُوبِهِمْ فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَعِظْهُمْ وَقُل لَّهُمْ فِيۤ أَنْفُسِهِمْ قَوْلاً بَلِيغاً ﴿٦٣﴾ یہ لوگ جانتا ہے اللہ وہ جو ان کے دلوں میں ہے پس چشم پوشی کرو ان سے اور نصیحت کرو ان کو اور کہو ان کو ان کے نفسوں کے بارے میں آخری بات ﴿٦٣﴾

وَمَآ أَرْسَلْنَا مِن رَّسُولٍ أِلاَّ لِيُطَاعَ بِإِذْنِ ٱللَّهِ وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذ ظَّلَمُوۤاْ أَنْفُسَهُمْ جَآءُوكَ فَٱسْتَغْفَرُواْ ٱللَّهَ وَٱسْتَغْفَرَ لَهُمُ ٱلرَّسُولُ لَوَجَدُواْ ٱللَّهَ تَوَّاباً رَّحِيماً ﴿٦٤﴾ اور نہیں بھیجا ہم نے کوئی رسولؐ مگر اس لئے کہ اس کی اطاعت کی جائے بحکمِ خُدا۔ اور اگر وہ جب انہوں نے اپنے نفسوں پر ظلم کیا تھا۔ تیرے پاس آجاتے پس اللہ سے خود بھی بخشش طلب کرتے اور طلب بخشش ان کے لیے رسول بھی کرتا تو پاتے اللہ کو توبہ قبول کرنے والا مہربان ﴿٦٤﴾

فَلاَ وَرَبِّكَ لاَ يُؤْمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لاَ يَجِدُواْ فِيۤ أَنْفُسِهِمْ حَرَجاً مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُواْ تَسْلِيماً ﴿٦٥﴾ ایسا نہیں تیرے رب کی قسم یہ لوگ ایماندار نہیں ہوسکتے جب تک تیری حکومت نہ مانیں اپنے باہمی جھگڑوں میں پھر نہ محسوس کریں اپنے دلوں میں تنگی اس سے جو تو فیصلہ کرے اور تسلیم کریں جس طرح تسلیم کا حق ہے ﴿٦٥﴾

وَلَوْ أَنَّا كَتَبْنَا عَلَيْهِمْ أَنِ ٱقْتُلُوۤاْ أَنْفُسَكُمْ أَوِ ٱخْرُجُواْ مِن دِيَارِكُمْ مَّا فَعَلُوهُ إِلاَّ قَلِيلٌ مِّنْهُمْ وَلَوْ أَنَّهُمْ فَعَلُواْ مَا يُوعَظُونَ بِهِ لَكَانَ خَيْراً لَّهُمْ وَأَشَدَّ تَثْبِيتاً ﴿٦٦﴾ اور اگر ہم ان پر فرض کرتے کہ قتل کرو اپنے نفسوں کو یا نکل جاؤ اپنے گھروں سے تو نہ کرتے سوائے چند کے ان میں سے اور اگر کرتے وہ جس کی نصیحت کئے گئے البتہ خوب ہوتا ان کے لئے اور زیادہ ثابت قدمی کا موجب ﴿٦٦﴾
وَإِذاً لَّـأَتَيْنَاهُمْ مِّن لَّدُنَّـآ أَجْراً عَظِيماً ﴿٦٧﴾ اور پھر ہم ان کو عطا کرتے اپنی جانب سے اجر عظیم ﴿٦٧﴾
وَلَهَدَيْنَاهُمْ صِرَاطاً مُّسْتَقِيماً ﴿٦٨﴾ اور ان کو توفیق ثبات دیتے راہِ مستقیم پر ﴿٦٨﴾

وَمَن يُطِعِ ٱللَّهَ وَٱلرَّسُولَ فَأُوْلَـٰئِكَ مَعَ ٱلَّذِينَ أَنْعَمَ ٱللَّهُ عَلَيْهِم مِّنَ ٱلنَّبِيِّينَ وَٱلصِّدِّيقِينَ وَٱلشُّهَدَآءِ وَٱلصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَـٰئِكَ رَفِيقاً ﴿٦٩﴾ اور جو اطاعت کرے اللہ و رسولؐ کی تو وہ ساتھ ان کے ہوں گے جن پر انعام کیا اللہ نے نبیوں اور صدیقوں اور شہیدوں اور نیکوں میں سے اور بہترین ہے اُن کا ساتھ ﴿٦٩﴾
ذٰلِكَ ٱلْفَضْلُ مِنَ ٱللَّهِ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ عَلِيماً ﴿٧٠﴾ یہ فضل ہے اللہ سے اور کافی ہے اللہ جاننے والا ﴿٧٠﴾

يَا أَيُّهَا ٱلَّذِينَ آمَنُواْ خُذُواْ حِذْرَكُمْ فَٱنفِرُواْ ثُبَاتٍ أَوِ ٱنْفِرُواْ جَمِيعاً ﴿٧١﴾ اے ایمان والو! لگاؤ ہتھیار پس روانہ ہو دستے دستے ہوکر یا اکٹھے (لشکر بن کر) ﴿٧١﴾

وَإِنَّ مِنْكُمْ لَمَن لَّيُبَطِّئَنَّ فَإِنْ أَصَابَتْكُمْ مُّصِيبَةٌ قَالَ قَدْ أَنْعَمَ ٱللَّهُ عَلَىَّ إِذْ لَمْ أَكُنْ مَّعَهُمْ شَهِيداً ﴿٧٢﴾ اور تحقیق بعض تم سے (جو منافق ہیں) پیچھے رہتے ہیں پس اگر تمہیں پہنچے مصیبت تو کہتے ہیں خدا کا احسان ہے مجھ پر کہ میں نہ تھا ان کے ہمراہ حاضر ﴿٧٢﴾

وَلَئِنْ أَصَابَكُمْ فَضْلٌ مِّنَ اللهِ لَيَقُولَنَّ كَأَن لَّمْ تَكُنْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُ مَوَدَّةٌ يٰلَيتَنِى كُنتُ مَعَهُمْ فَأَفُوزَ فَوْزاً عَظِيماً ﴿٧٣﴾ اور اگر مِلے تمہیں اللہ کا فضل (غنیمت) تو کہتا ہے اس طرح جیسے نہ تھی تمہارے اور اس کے درمیان کوئی دوستی ہائے افسوس میں ان کے ہمراہ ہوتا تو حاصل کرتا بڑی کامیابی ﴿٧٣﴾

فَلْيُقَاتِلْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ ٱلَّذِينَ يَشْرُونَ ٱلْحَيَاةَ ٱلدُّنْيَا بِٱلآخِرَةِ وَمَن يُقَاتِلْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ فَيُقْتَلْ أَو يَغْلِبْ فَسَوْفَ نُؤْتِيهِ أَجْراً عَظِيماً ﴿٧٤﴾ پس لڑنا چاہیے اللہ کی راہ میں ان لوگوں کو جو بیچتے ہیں زندگی دنیا کے بدلے آخرت کے اور جو لڑے راہِ خدا میں تو قتل کیا جائے یا فتح مند ہو عنقریب دیں گے اسے اجرِ عظیم ﴿٧٤﴾

وَمَا لَكُمْ لاَ تُقَاتِلُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱلْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ ٱلرِّجَالِ وَٱلنِّسَآءِ وَٱلْوِلْدَانِ ٱلَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَآ أَخْرِجْنَا مِنْ هَـٰذِهِ ٱلْقَرْيَةِ ٱلظَّالِمِ أَهْلُهَا وَٱجْعَلْ لَّنَا مِن لَّدُنْكَ وَلِيّاً وَٱجْعَلْ لَّنَا مِن لَّدُنْكَ نَصِيراً ﴿٧٥﴾ اور تمہیں کیا ہے کہ نہیں لڑتے اللہ کی راہ میں اور کمزور مردوں اور عورتوں اور بچوں کے لئے جو دعا مانگتے ہیں اے پروردگار نکال ہمیں اس بستی سے کہ ظالم ہیں اس کے باشندے اور مقرر کر ہمارا اپنی طرف سے ولی اور مقرر کر ہمارا اپنی طرف سے مددگار ﴿٧٥﴾

ٱلَّذِينَ آمَنُواْ يُقَاتِلُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يُقَاتِلُونَ فِى سَبِيلِ ٱلطَّاغُوتِ فَقَاتِلُوۤاْ أَوْلِيَاءَ ٱلشَّيْطَانِ إِنَّ كَيْدَ ٱلشَّيْطَانِ كَانَ ضَعِيفاً ﴿٧٦﴾ جو لوگ ایمان لائے وہ لڑتے ہیں راہ خدا میں اور جو لوگ کافر ہیں لڑتے ہیں راہِ شیطان میں پس لڑو شیطان والوں کے ساتھ تحقیق مکر شیطان کا کمزور ہے ﴿٧٦﴾

أَلَمْ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ قِيلَ لَهُمْ كُفُّوۤاْ أَيْدِيَكُمْ وَأَقِيمُواْ ٱلصَّلاَةَ وَآتُواْ ٱلزَّكَاةَ فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيْهِمُ ٱلْقِتَالُ إِذَا فَرِيقٌ مِّنْهُمْ يَخْشَوْنَ ٱلنَّاسَ كَخَشْيَةِ ٱللَّهِ أَوْ أَشَدَّ خَشْيَةً وَقَالُواْ رَبَّنَا لِمَ كَتَبْتَ عَلَيْنَا ٱلْقِتَالَ لَوْلاۤ أَخَّرْتَنَا إِلَىٰ أَجَلٍ قَرِيبٍ قُلْ مَتَاعُ ٱلدُّنْيَا قَلِيلٌ وَٱلآخِرَةُ خَيْرٌ لِّمَنِ ٱتَّقَىٰ وَلاَ تُظْلَمُونَ فَتِيلاً ﴿٧٧﴾ کیا نہیں دیکھا ان کو جنہیں کہا گیا کہ روک لو اپنے ہاتھ (لڑائی سے) اور قائم کرو نماز کو اور دو زکوٰۃ پس جب فرض ہوئی ان پر لڑائی تو ایک گروہ ان کا ڈرتا ہے لوگوں سے اللہ کے ڈر کی طرح یا اس سے بھی سخت اور کہتے ہیں اے رب کیوں فرض کی تو نے ہم پر لڑائی کیوں نہیں ٹال دیا اسے کچھ وقت تک فرما دیجئے دنیا کا نفع تھوڑا ہے اور آخرت بہتر ہے اس کے لئے جو تقویٰ کرے اور نہ ظلم کئے جاؤ گے معمولی بھی ﴿٧٧﴾

أَيْنَمَا تَكُونُواْ يُدْرِككُّمُ ٱلْمَوْتُ وَلَوْ كُنتُمْ فِى بُرُوجٍ مُّشَيَّدَةٍ وَإِن تُصِبْهُمْ حَسَنَةٌ يَقُولُواْ هَـٰذِهِ مِنْ عِندِ ٱللَّهِ وَإِن تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ يَقُولُواْ هَـٰذِهِ مِنْ عِندِكَ قُلْ كُلٌّ مِّنْ عِندِ ٱللَّهِ فَمَا لِهَـٰؤُلاۤءِ ٱلْقَوْمِ لاَ يَكَادُونَ يَفْقَهُونَ حَدِيثاً ﴿٧٨﴾ جہاں بھی ہوگے پالے گی تمہیں موت اگرچہ ہوگے ایسے قلعوں میں جو مضبوط ہوں اور اگر ان کو پہنچے اچھائی تو کہتے ہیں یہ اللہ کی طرف سے ہے اور پہنچے ان کو برائی تو کہتے ہیں یہ آپ کی جانب سے ہے فرما دیجئے سب کچھ اللہ کی طرف سے ہے پس کیا ہے ان لوگوں کو کہ بات نہیں سمجھ پاتے؟ ﴿٧٨﴾

مَّآ أَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ ٱللَّهِ وَمَآ أَصَابَكَ مِن سَيِّئَةٍ فَمِن نَّفْسِكَ وَأَرْسَلْنَاكَ لِلنَّاسِ رَسُولاً وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ شَهِيداً ﴿٧٩﴾ جو کچھ پہنچے تمہیں اچھائی تو اللہ سے ہوگی اور جو کچھ پہنچے تمہیں برائی وہ تمہارے اپنے نفس سے ہوگی اور بھیجا ہے ہم نے آپ کو لوگوں کے لئے رسولؐ اور کافی ہے اللہ گواہ ﴿٧٩﴾

مَّنْ يُطِعِ ٱلرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ ٱللَّهَ وَمَن تَوَلَّىٰ فَمَآ أَرْسَلْنَاكَ عَلَيْهِمْ حَفِيظاً ﴿٨٠﴾ جو اطاعت کرے گا رسول کی تو تحقیق اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جو الٹا ہوا تو نہیں بھیجا ہم نے آپ کو نگران اُن پر ﴿٨٠﴾

وَيَقُولُونَ طَاعَةٌ فَإِذَا بَرَزُواْ مِنْ عِندِكَ بَيَّتَ طَآئِفَةٌ مِّنْهُمْ غَيْرَ ٱلَّذِى تَقُولُ وَٱللَّهُ يَكْتُبُ مَا يُبَيِّتُونَ فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى ٱللَّهِ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ وَكِيلاً ﴿٨١﴾ اور زبانی کہتے ہیں اطاعت قبول اور جب نکلتے ہیں آپ کے پاس سے تو رات کو ٹھان لیتا ہے ایک گروہ ان کا آپ کے فرمان کی مخالفت اور اللہ محفوظ کر لیتا ہے وہ جو رات کو کام کرتے ہیں پس ان سے درگزر کیجئے اور توکل کیجئے اللہ پر اور کافی ہے اللہ وکیل ﴿٨١﴾

أَفَلاَ يَتَدَبَّرُونَ ٱلْقُرْآنَ وَلَوْ كَانَ مِنْ عِندِ غَيْرِ ٱللَّهِ لَوَجَدُواْ فِيهِ ٱخْتِلاَفاً كَثِيراً ﴿٨٢﴾ کیا تدبر نہیں کرتے قرآن میں اور اگر یہ ہوتا غیر اللہ کی طرف سے تو پاتے اس میں اختلاف بہت ﴿٨٢﴾

وَإِذَا جَآءَهُمْ أَمْرٌ مِّنَ ٱلأَمْنِ أَوِ ٱلْخَوْفِ أَذَاعُواْ بِهِ وَلَوْ رَدُّوهُ إِلَى ٱلرَّسُولِ وَإِلَىٰ أُوْلِى ٱلأَمْرِ مِنْهُمْ لَعَلِمَهُ ٱلَّذِينَ يَسْتَنْبِطُونَهُ مِنْهُمْ وَلَوْلاَ فَضْلُ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ لاَتَّبَعْتُمُ ٱلشَّيْطَانَ إِلاَّ قَلِيلاً ﴿٨٣﴾ اور جب آئے ان کے پاس بات امن کی یا ڈر کی تو اسے پھیلاتے ہیں اور اگر اسے رد کرتے طرف رسولؐ کے اور اپنے اولو الامر کے تو جان لیتے اسے وہ لوگ جو استنباط کرتے ہیں ان میں سے اور اگر نہ ہوتا فضلِ خدا تم پر اور اس کی رحمت تو تم تابعدار بن جاتے شیطان کے سوائے چند کے ﴿٨٣﴾

فَقَاتِلْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ لاَ تُكَلَّفُ إِلاَّ نَفْسَكَ وَحَرِّضِ ٱلْمُؤْمِنِينَ عَسَى ٱللَّهُ أَن يَكُفَّ بَأْسَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَٱللَّهُ أَشَدُّ بَأْساً وَأَشَدُّ تَنكِيلاً ﴿٨٤﴾ پس جہاد کیجئے اللہ کی راہ میں آپ مکلف نہیں مگر اپنے نفس کے لئے اور ترغیب دیجئے مومنوں کو یقیناً اللہ روک دے گا شدت ان کی جو کافر ہیں اور اللہ سخت گیر اور سخت سزا دینے والا ہے ﴿٨٤﴾

مَّن يَشْفَعْ شَفَاعَةً حَسَنَةً يَكُنْ لَّهُ نَصِيبٌ مِّنْهَا وَمَن يَشْفَعْ شَفَاعَةً سَيِّئَةً يَكُنْ لَّهُ كِفْلٌ مَّنْهَا وَكَانَ ٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ مُّقِيتاً ﴿٨٥﴾ جو سفارش کرے اچھی سفارش تو ہوگا اس کے لئے حصہ اس (کے اجر) سے اور جو سفارش کرے بری سفارش تو ہوگا اس کے لیے گناہ اس سے اور ہے اللہ ہر چیز پر نگران یا قادر ﴿٨٥﴾

وَإِذَا حُيِّيتُم بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّواْ بِأَحْسَنَ مِنْهَآ أَوْ رُدُّوهَآ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ حَسِيباً ﴿٨٦﴾ اور جب تمہیں سلام دیا جائے تو جواب سلام اس سے اچھا کرکے دو یا وہی پلٹا دو تحقیق اللہ ہر شے کا بدلہ دینے والا ہے ﴿٨٦﴾

ٱللَّهُ لاۤ إِلَـٰهَ إِلاَّ هُوَ لَيَجْمَعَنَّكُمْ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْقِيَامَةِ لاَ رَيْبَ فِيهِ وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ ٱللَّهِ حَدِيثاً ﴿٨٧﴾ اللہ نہیں کوئی معبود مگر وہی ضرور جمع کرے گا تمہیں بروزِ قیامت اس میں کوئی شک نہیں اور کون زیادہ سچا ہے اللہ سے بات میں ﴿٨٧﴾

فَمَا لَكُمْ فِى ٱلْمُنَافِقِينَ فِئَتَيْنِ وَٱللَّهُ أَرْكَسَهُمْ بِمَا كَسَبُوۤاْ أَتُرِيدُونَ أَن تَهْدُواْ مَنْ أَضَلَّ ٱللَّهُ وَمَن يُضْلِلِ ٱللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ سَبِيلاً ﴿٨٨﴾ پس کیا ہوگیا تمہیں کہ منافقوں کے بارے میں تم دو گروہ ہوگئے اور خدا نے ان کو ذلیل کیا بوجہ اس کے جو انہوں نے کیا۔ کیا تم چاہتے ہو کہ ہدایت پر لاؤ جن کو گمراہی میں چھوڑا اللہ نے اور جن کو گمراہی میں چھوڑا اللہ نے پس ہرگز نہ پاؤ گے اُن کے لیے کوئی راہ ﴿٨٨﴾

وَدُّواْ لَوْ تَكْفُرُونَ كَمَا كَفَرُواْ فَتَكُونُونَ سَوَآءً فَلاَ تَتَّخِذُواْ مِنْهُمْ أَوْلِيَآءَ حَتَّىٰ يُهَاجِرُواْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ فَإِنْ تَوَلَّوْاْ فَخُذُوهُمْ وَٱقْتُلُوهُمْ حَيْثُ وَجَدتُّمُوهُمْ وَلاَ تَتَّخِذُواْ مِنْهُمْ وَلِيّاً وَلاَ نَصِيراً ﴿٨٩﴾ وہ چاہتے ہیں کہ تم کافر بند جاؤ جیسے وہ خود کافر ہوگئے پس برابر ہوجاؤ لہذا ان میں سے نہ بناؤ دوست یہاں تک کہ ہجرت کریں اللہ کی راہ میں پس اگر پھر جائیں تو پکڑو انہیں اور مار ڈالو انہیں جہاں بھی پاؤ اور نہ بناؤ ان میں سے دوست اور نہ مددگار ﴿٨٩﴾

إِلاَّ ٱلَّذِينَ يَصِلُونَ إِلَىٰ قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِّيثَاقٌ أَوْ جَآءُوكُمْ حَصِرَتْ صُدُورُهُمْ أَن يُقَاتِلُوكُمْ أَوْ يُقَاتِلُواْ قَوْمَهُمْ وَلَوْ شَآءَ ٱللَّهُ لَسَلَّطَهُمْ عَلَيْكُمْ فَلَقَاتَلُوكُمْ فَإِنِ ٱعْتَزَلُوكُمْ فَلَمْ يُقَاتِلُوكُمْ وَأَلْقَوْاْ إِلَيْكُمُ ٱلسَّلَمَ فَمَا جَعَلَ ٱللَّهُ لَكُمْ عَلَيْهِمْ سَبِيلاً ﴿٩٠﴾ مگر وہ جو ملے ہوں ایسی قوم سے کہ تمہارے اور ان کے درمیان عہد ہو یا تمہارے پاس آئیں کہ تنگ دل ہوں تمہارے ساتھ لڑنے سے یا اپنی قوم کے ساتھ لڑنے سے اور اگر چاہتا اللہ تو مسلط کردیتا ان کو تم پر پس پھر وہ لڑتے تم سے پس اگر وہ تم سے کنارہ کریں پھر نہ لڑیں اور پیش کش کریں تمہیں صلح کی۔ تو نہیں دی اللہ نے تمہیں بھی راہ (جواز ان سے لڑنے کی) ﴿٩٠﴾

سَتَجِدُونَ آخَرِينَ يُرِيدُونَ أَن يَأْمَنُوكُمْ وَيَأْمَنُواْ قَوْمَهُمْ كُلَّ مَا رُدُّوۤاْ إِلَى ٱلْفِتْنِةِ أُرْكِسُواْ فِيِهَا فَإِن لَّمْ يَعْتَزِلُوكُمْ وَيُلْقُوۤاْ إِلَيْكُمُ ٱلسَّلَمَ وَيَكُفُّوۤاْ أَيْدِيَهُمْ فَخُذُوهُمْ وَٱقْتُلُوهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمْ وَأُوْلَـٰئِكُمْ جَعَلْنَا لَكُمْ عَلَيْهِمْ سُلْطَاناً مُّبِيناً ﴿٩١﴾ عنقریب پاؤ گے ایک اور گروہ جو چاہتے ہیں کہ تم سے امن میں رہیں اور امن میں رہیں اپنی قوم سے بھی جب بھی پھیرے جائیں طرف کفر کے تو وہ پلٹ جاتے ہیں اس میں پس اگر تم سے کنارہ نہ کریں اور نہ پیش کش کریں تمہیں صلح کی اور نہ روک لیں اپنے ہاتھ تو پکڑو انہیں اور مار ڈالو جہاں بھی ان کو پاؤ اور ایسے لوگ کی ہے ہم نے تمہارے لئے ان پر حجت ظاہر ﴿٩١﴾

وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ أَن يَقْتُلَ مُؤْمِناً إِلاَّ خَطَئاً وَمَن قَتَلَ مُؤْمِناً خَطَئاً فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مُّؤْمِنَةٍ وَدِيَةٌ مُّسَلَّمَةٌ إِلَىٰ أَهْلِهِ إِلاَّ أَن يَصَّدَّقُواْ فَإِن كَانَ مِن قَوْمٍ عَدُوٍّ لَّكُمْ وَهُوَ مْؤْمِنٌ فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مُّؤْمِنَةٍ وَإِن كَانَ مِن قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِّيثَاقٌ فَدِيَةٌ مُّسَلَّمَةٌ إِلَىۤ أَهْلِهِ وَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مُّؤْمِنَةً فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ تَوْبَةً مِّنَ ٱللَّهِ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلِيماً حَكِيماً ﴿٩٢﴾ اور نہیں جائز مومن کے لئے کہ قتل کرے مومن کو مگر خطا سے اور جو قتل کرے مومن کو خطا سے تو (کفارہ) آزاد کرنا غلام مومن کا اور خون بہا دینا اس (مقتول) کے اہل کو مگر یہ کہ وہ صدقہ (معاف) کردیں پس اگر ہو ایسی قوم سے جو دشمن ہے تمہاری اور ہو بھی مومن تو آزاد کرنا غلام مومن کا اور اگر ہو ایسی قوم سے کہ تمہارے اور ان کے درمیان معاہدہ ہو تو خون بہا دینا اس (مقتول) کے اہل کو اور آزاد کرنا غلام مومن کا پس جو یہ نہ پائے تو روزے دو ماہ پے درپے رکھے۔ تو یہ ہے اللہ کی جانب سے اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے ﴿٩٢﴾

وَمَن يَقْتُلْ مُؤْمِناً مُّتَعَمِّداً فَجَزَآؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِداً فِيهَا وَغَضِبَ ٱللَّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَاباً عَظِيماً ﴿٩٣﴾ اور جو قتل کرے مومن کو عمداً تو اس کی جزا جہنم ہے کہ ہمیشہ رہے گا اس میں اور غضب اللہ کا ہے اس پر اور اس کی لعنت اور اس کے لیے اس نے تیار کیا ہے عذاب درد ناک ﴿٩٣﴾

يَا أَيُّهَا ٱلَّذِينَ آمَنُواْ إِذَا ضَرَبْتُمْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ فَتَبَيَّنُواْ وَلاَ تَقُولُواْ لِمَنْ أَلْقَىۤ إِلَيْكُمُ ٱلسَّلاَمَ لَسْتَ مُؤْمِناً تَبْتَغُونَ عَرَضَ ٱلْحَيَاةِ ٱلدُّنْيَا فَعِنْدَ ٱللَّهِ مَغَانِمُ كَثِيرَةٌ كَذٰلِكَ كُنْتُمْ مِّن قَبْلُ فَمَنَّ ٱللَّهُ عَلَيْكُمْ فَتَبَيَّنُواْ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيراً ﴿٩٤﴾ اے ایمان والو! جب سفر کرو اللہ کی راہ میں تو تحقیق کرو اور نہ کہو جو شخص تمہیں سلام دے کہ تو مومن نہیں چاہتے ہو فائدہ زندگی دنیا کا تو اللہ کے پاس غنیمتیں بہت ہیں یہی حالت تمہاری پہلے تھی پس احسان کیا تم پر اللہ نے پس تحقیق کرو تحقیق اللہ ہے تمہارے اعمال سے آگاہ ﴿٩٤﴾

لاَّ يَسْتَوِى ٱلْقَاعِدُونَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُوْلِى ٱلضَّرَرِ وَٱلْمُجَاهِدُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فَضَّلَ ٱللَّهُ ٱلْمُجَاهِدِينَ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ عَلَى ٱلْقَاعِدِينَ دَرَجَةً وَكُـلاًّ وَعَدَ ٱللَّهُ ٱلْحُسْنَىٰ وَفَضَّلَ ٱللَّهُ ٱلْمُجَاهِدِينَ عَلَى ٱلْقَاعِدِينَ أَجْراً عَظِيماً ﴿٩٥﴾ نہیں برابر بیٹھ رہنے والے مومن جو بدنی تکلیف نہیں رکھتے اور جہاد کرنے والے راہِ خدا میں اپنے مالوں اور جانوں سے فضیلت دی اللہ نے اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر بلحاظ درجہ کے اور ہر ایک سے وعدہ کیا اللہ نے جنت کا اور فضیلت دی اللہ نے جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر اجر عظیم میں ﴿٩٥﴾
دَرَجَاتٍ مِّنْهُ وَمَغْفِرَةً وَرَحْمَةً وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُوراً رَّحِيماً ﴿٩٦﴾ درجات ہیں اس سے اور بخشش اور رحمت ہے اور ہے اللہ غفور و رحیم ﴿٩٦﴾

إِنَّ ٱلَّذِينَ تَوَفَّاهُمُ ٱلْمَلاۤئِكَةُ ظَالِمِيۤ أَنْفُسِهِمْ قَالُواْ فِيمَ كُنتُمْ قَالُواْ كُنَّا مُسْتَضْعَفِينَ فِى ٱلأَرْضِ قَالْوۤاْ أَلَمْ تَكُنْ أَرْضُ ٱللَّهِ وَاسِعَةً فَتُهَاجِرُواْ فِيهَا فَأُوْلَـٰئِكَ مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ وَسَآءَتْ مَصِيراً ﴿٩٧﴾ تحقیق جن لوگوں کی جان لے لیتے ہیں فرشتے درحالیکہ وہ اپنے نفسوں پر ظلم کرنے والے ہوتے ہیں کہتے ہیں کہ تم کہاں تھے؟ تو کہتے ہیں ہم کمزور تھے زمین میں کہتے ہیں کیا نہ تھی خدا کی زمین وسیع کہ ہجرت کر جاتے ایسے لوگوں کا ٹھکانہ جہنم ہے اور بُری بازگشت ہے ﴿٩٧﴾

إِلاَّ ٱلْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ ٱلرِّجَالِ وَٱلنِّسَآءِ وَٱلْوِلْدَانِ لاَ يَسْتَطِيعُونَ حِيلَةً وَلاَ يَهْتَدُونَ سَبِيلاً ﴿٩٨﴾ مگر وہ کمزور مردوں اور عورتوں اور بچوں سے جو نہ طاقت رکھتے ہوں حیلے کی اور نہ پاسکتے ہوں کوئی راستہ ﴿٩٨﴾

فَأُوْلَـٰئِكَ عَسَى ٱللَّهُ أَن يَعْفُوَ عَنْهُمْ وَكَانَ ٱللَّهُ عَفُوّاً غَفُوراً ﴿٩٩﴾ تو ایسے لوگ یقیناً اللہ بخش دے گا ان کو اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ﴿٩٩﴾

وَمَن يُهَاجِرْ فِى سَبِيلِ اللَّهِ يَجِدْ فِى ٱلأَرْضِ مُرَاغَماً كَثِيراً وَسَعَةً وَمَن يَخْرُجْ مِن بَيْتِهِ مُهَاجِراً إِلَى ٱللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ يُدْرِكْهُ ٱلْمَوْتُ فَقَدْ وَقَعَ أَجْرُهُ عَلىَ ٱللَّهِ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُوراً رَّحِيماً ﴿١٠٠﴾ اور جو ہجرت کر جائے اللہ کی راہ میں پائے گا زمین میں جگہ زیادہ اور کشادگی اور جو نکلے اپنے گھر سے مہاجر بن کر طرف خدا اور رسولؐ کے پھر پا لے اس کو موت تو تحقیق ثابت ہوگیا اس کا اجر اللہ پر اور ہے اللہ غفورٌ رحیم ﴿١٠٠﴾

وَإِذَا ضَرَبْتُمْ فِى ٱلأَرْضِ فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَقْصُرُواْ مِنَ ٱلصَّلاَةِ إِنْ خِفْتُمْ أَن يَفْتِنَكُمُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوۤاْ إِنَّ ٱلْكَافِرِينَ كَانُواْ لَكُمْ عَدُوّاً مُّبِيناً ﴿١٠١﴾ اور جب سفر کرو زمین میں تو نہیں گناہ تم پر کہ قصر کرو نماز سے اگر تمہیں ڈر ہو کہ تکلیف دیں گے تمہیں وہ لوگ جو کافر ہیں تحقیق کافر لوگ تمہارے ظاہر بظاہر دشمن ہیں ﴿١٠١﴾

وَإِذَا كُنتَ فِيهِمْ فَأَقَمْتَ لَهُمُ ٱلصَّلاَةَ فَلْتَقُمْ طَآئِفَةٌ مِّنْهُمْ مَّعَكَ وَلْيَأْخُذُوۤاْ أَسْلِحَتَهُمْ فَإِذَا سَجَدُواْ فَلْيَكُونُواْ مِن وَرَآئِكُمْ وَلْتَأْتِ طَآئِفَةٌ أُخْرَىٰ لَمْ يُصَلُّواْ فَلْيُصَلُّواْ مَعَكَ وَلْيَأْخُذُواْ حِذْرَهُمْ وَأَسْلِحَتَهُمْ وَدَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَوْ تَغْفُلُونَ عَنْ أَسْلِحَتِكُمْ وَأَمْتِعَتِكُمْ فَيَمِيلُونَ عَلَيْكُمْ مَّيْلَةً وَاحِدَةً وَلاَ جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِن كَانَ بِكُمْ أَذًى مِّن مَّطَرٍ أَوْ كُنتُمْ مَّرْضَىۤ أَن تَضَعُوۤاْ أَسْلِحَتَكُمْ وَخُذُواْ حِذْرَكُمْ إِنَّ ٱللَّهَ أَعَدَّ لِلْكَافِرِينَ عَذَاباً مُّهِيناً ﴿١٠٢﴾ اور جب آپ ان میں ہوں پس پڑھائیں ان کو نماز تو کھڑا ہوجائے ایک گروہ ان کا آپ کے ساتھ (اقتداء میں) اور سنبھالیں اپنے ہتھیار پس جب سجدہ کرلیں تو پیچھے ہوجائیں (دشمن کے مقابلہ میں) اور آئے گروہ دوسرا جنہوں نے نماز نہیں پڑھی پس وہ نماز پڑھیں آپ کے ساتھ اور سنبھالیں اپنا بچاؤ اور اپنے ہتھیار چاہتے ہیں وہ لوگ جو کافر ہیں کہ تم غافل ہوجاؤ اپنے ہتھیاروں سے اور سامان سے تاکہ وہ ٹوٹ پڑیں تم پر ایک بار اور نہیں گناہ تم پر اگر ہو تمہیں تکلیف بارش سے یا ہو بیمار کہ اتار دو اپنے ہتھیار اور لے لو بچاؤ اپنا تحقیق اللہ نے تیار کیا ہے کافروں کے لیے عذاب ذلّت آمیز ﴿١٠٢﴾

فَإِذَا قَضَيْتُمُ ٱلصَّلاَةَ فَٱذْكُرُواْ ٱللَّهَ قِيَاماً وَقُعُوداً وَعَلَىٰ جُنُوبِكُمْ فَإِذَا ٱطْمَأْنَنتُمْ فَأَقِيمُواْ ٱلصَّلاَةَ إِنَّ ٱلصَّلاَةَ كَانَتْ عَلَى ٱلْمُؤْمِنِينَ كِتَاباً مَّوْقُوتاً ﴿١٠٣﴾ پس جب پوری کرو نماز تو ذکر کرو اللہ کا کھڑے ہوکر اور بیٹھ کر اور اپنے پہلوؤں کے بل پس جب اطمینان سے ہو تو قائم کرو نماز کو تحقیق نماز ہے مومنوں پر فرض مقرر ﴿١٠٣﴾

وَلاَ تَهِنُواْ فِى ٱبْتِغَآءِ ٱلْقَوْمِ إِن تَكُونُواْ تَأْلَمُونَ فَإِنَّهُمْ يَأْلَمُونَ كَمَا تَأْلَمُونَ وَتَرْجُونَ مِنَ ٱللَّهِ مَا لاَ يَرْجُونَ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلِيماً حَكِيماً ﴿١٠٤﴾ اور نہ سستی کرو تلاش قوم میں اگر تم تکلیف محسوس کرتے ہو تو وہ بھی تکلیف زدہ ہیں اور اُمید رکھتے ہو تم اللہ سے جو وہ نہیں رکھتے اور ہے اللہ جاننے والا حکمت والا ﴿١٠٤﴾

إِنَّآ أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ ٱلْكِتَابَ بِٱلْحَقِّ لِتَحْكُمَ بَيْنَ ٱلنَّاسِ بِمَآ أَرَاكَ ٱللَّهُ وَلاَ تَكُنْ لِّلْخَآئِنِينَ خَصِيماً ﴿١٠٥﴾ ہم نے اتاری آپ پر کتاب ساتھ حق کے تاکہ آپ حکم کریں لوگوں میں ساتھ اس کے جو اللہ نے آپ کو رائے زنی کی قوت دی اور نہ ہوں آپ خیانت کرنے والوں کے طرف دار ﴿١٠٥﴾
وَٱسْتَغْفِرِ ٱللَّهَ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ غَفُوراً رَّحِيماً ﴿١٠٦﴾ اور طلبِ مغفرت کیجئے اللہ سے تحقیق اللہ غفورٌ رحیم ہے ﴿١٠٦﴾

وَلاَ تُجَادِلْ عَنِ ٱلَّذِينَ يَخْتَانُونَ أَنْفُسَهُمْ إِنَّ ٱللَّهَ لاَ يُحِبُّ مَن كَانَ خَوَّاناً أَثِيماً ﴿١٠٧﴾ اور مت جھگڑو ان کی طرف سے جو خیانت کرتے ہیں اپنے نفسوں میں تحقیق اللہ نہیں دوست رکھتا اس کو جو ہو خائن گنہگار ﴿١٠٧﴾

يَسْتَخْفُونَ مِنَ ٱلنَّاسِ وَلاَ يَسْتَخْفُونَ مِنَ ٱللَّهِ وَهُوَ مَعَهُمْ إِذْ يُبَيِّتُونَ مَا لاَ يَرْضَىٰ مِنَ ٱلْقَوْلِ وَكَانَ ٱللَّهُ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطاً ﴿١٠٨﴾ چھُپتے ہیں لوگوں سے اور نہیں چھُپتے اللہ سے حالانکہ وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے جب رات کو مشورہ کرتے ہیں ناپسندیدہ باتوں کا اور ہے اللہ ساتھ اس کے جو عمل کرتے ہیں احاطہ رکھنے والا ﴿١٠٨﴾

هَا أَنْتُمْ هَـٰؤُلاۤءِ جَادَلْتُمْ عَنْهُمْ فِى ٱلْحَيَاةِ ٱلدُّنْيَا فَمَن يُجَادِلُ ٱللَّهَ عَنْهُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَامَةِ أَمْ مَّن يَكُونُ عَلَيْهِمْ وَكِيلاً ﴿١٠٩﴾ خبردار تم لوگ جھگڑتے ہو ان کی طرف سے حیاتی دنیا میں تو کون جھگڑے گا اللہ کے ساتھ ان کی طرف سے بروز قیامت یا کون ہوگا ان پر وکیل؟ ﴿١٠٩﴾

وَمَن يَعْمَلْ سُوۤءاً أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ ٱللَّهَ يَجِدِ ٱللَّهَ غَفُوراً رَّحِيماً ﴿١١٠﴾ اور جو عمل کرے بُرا یا ظلم کرے اپنے نفس پر پھر معافی مانگے اللہ سے تو پائے گا اللہ کو غفور و رحیم ﴿١١٠﴾

وَمَن يَكْسِبْ إِثْماً فَإِنَّمَا يَكْسِبُهُ عَلَىٰ نَفْسِهِ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلِيماً حَكِيماً ﴿١١١﴾ اور جو کسب کرے گناہ کا تو وہ کسب کرتا ہے صرف اپنے بُرے کے لئے اور ہے اللہ جاننے والا حکمت والا ﴿١١١﴾

وَمَن يَكْسِبْ خَطِيۤئَةً أَوْ إِثْماً ثُمَّ يَرْمِ بِهِ بَرِيئاً فَقَدِ ٱحْتَمَلَ بُهْتَاناً وَإِثْماً مُّبِيناً ﴿١١٢﴾ اور جو کسب کرے خطا یا گناہ کا پھر بُہتان لگائے اس کا کسی بری پر پس اس نے بار اٹھایا بہتان اور گناہ ظاہر کا ﴿١١٢﴾

وَلَوْلاَ فَضْلُ ٱللَّهِ عَلَيْكَ وَرَحْمَتُهُ لَهَمَّتْ طَّآئِفَةٌ مِّنْهُمْ أَن يُضِلُّوكَ وَمَا يُضِلُّونَ إِلاَّ أَنْفُسَهُمْ وَمَا يَضُرُّونَكَ مِن شَيْءٍ وَأَنزَلَ ٱللَّهُ عَلَيْكَ ٱلْكِتَابَ وَٱلْحِكْمَةَ وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ ٱللَّهِ عَلَيْكَ عَظِيماً ﴿١١٣﴾ اور اگر نہ ہوتا فضلِ خدا تم پر اور اس کی رحمت تو ارادہ کیا تھا ان سے ایک گروہ نے کہ آپ کو بھٹکا دیں حالانکہ وہ نہیں بھٹکاتے مگر اپنے نفسوں کو اور آپ کو ضرر نہیں پہنچاتے کچھ بھی اور اُتاری اللہ نے آپ پر کتاب اور حکمت اور تعلیم دی آپ کو جو آپ نہیں جانتے تھے اور ہے فضل اللہ کا آپ پر بہت ﴿١١٣﴾

لاَّ خَيْرَ فِى كَثِيرٍ مِّن نَّجْوَاهُمْ إِلاَّ مَنْ أَمَرَ بِصَدَقَةٍ أَوْ مَعْرُوفٍ أَوْ إِصْلاَحٍ بَيْنَ ٱلنَّاسِ وَمَن يَفْعَلْ ذٰلِكَ ٱبْتَغَآءَ مَرْضَاتِ ٱللَّهِ فَسَوْفَ نُؤْتِيهِ أَجْراً عَظِيماً ﴿١١٤﴾ نہیں بھلائی ان کی بہت سی سرگوشیوں میں مگر جو حُکم دے خیرات کا یا نیکی کا یا اصلاح کا لوگوں میں اور جو کرے یہ کام تلاشِ رضائے خدا کے لیے تو عنقریب دیں گے ہم اس کو اجرِ عظیم ﴿١١٤﴾

وَمَن يُشَاقِقِ ٱلرَّسُولَ مِن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ ٱلْهُدَىٰ وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ ٱلْمُؤْمِنِينَ نُوَلِّهِ مَا تَوَلَّىٰ وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَ وَسَآءَتْ مَصِيراً ﴿١١٥﴾ اور جو مخالفت کرے رسولؐ کی بعد اس کے کہ واضح ہوگئی اس کے لئے ہدایت اور چلے چھوڑ کر راہ مومنوں کی تو اس کو دیں گے وہی جو اس نے اختیار کیا اور جلائیں گے اسے جہنم میں اور وہ بری باز گشت ہے ﴿١١٥﴾

إِنَّ ٱللَّهَ لاَ يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذٰلِكَ لِمَن يَشَآءُ وَمَن يُشْرِكْ بِٱللَّهِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلاَلاً بَعِيداً ﴿١١٦﴾ تحقیق اللہ نہیں بخشتا شرک کو اور بخشتا ہے وہ جو علاوہ ہو اس کے جسے چاہے اور جو شرک کرے ساتھ اللہ کے پس تحقیق وہ گمراہ ہوا بڑی گمراہی ﴿١١٦﴾

إِن يَدْعُونَ مِن دُونِهِ إِلاَّ إِنَاثاً وَإِن يَدْعُونَ إِلاَّ شَيْطَاناً مَّرِيداً ﴿١١٧﴾ نہیں پکارتے اس کے سوا مگر مؤنثوں کو اور نہیں پکارتے مگر شیطان سرکش کو ﴿١١٧﴾
لَّعَنَهُ ٱللَّهُ وَقَالَ لَـأَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِكَ نَصِيباً مَّفْرُوضاً ﴿١١٨﴾ جس کو لعنت کی اللہ نے اور اس نے کہا کہ ضرور لوں گا میں تیرے بندوں سے ایک حصہ مقرر ﴿١١٨﴾

وَلَـأُضِلَّنَّهُمْ وَلَـأُمَنِّيَنَّهُمْ وَلَـأَمُرَنَّهُمْ فَلَيُبَتِّكُنَّ آذَانَ ٱلأَنْعَامِ وَلَـأَمُرَنَّهُمْ فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلْقَ ٱللَّهِ وَمَن يَتَّخِذِ ٱلشَّيْطَانَ وَلِيّاً مِّن دُونِ ٱللَّهِ فَقَدْ خَسِرَ خُسْرَاناً مُّبِيناً ﴿١١٩﴾ اور ضرور ان کو گمراہ کروں گا اور ان کو امیدیں دلاؤں گا اور ان کو حکم کروں گا کہ کاٹ ڈالیں کان چوپاؤں کے اور ان کو حکم کروں گا کہ بدل ڈالیں دینِ خدا کو اور جو بنائے شیطان کو اپنا ولی اللہ کو چھوڑ کر تو تحقیق اس نے ظاہر اٹھایا نقصان ﴿١١٩﴾
يَعِدُهُمْ وَيُمَنِّيهِمْ وَمَا يَعِدُهُمْ ٱلشَّيْطَانُ إِلاَّ غُرُوراً ﴿١٢٠﴾ وہ ان کو وعدے دیتا ہے اور امیدیں دلاتا ہے اور نہیں وعدہ کرتا شیطان ان سے مگر دھوکا ﴿١٢٠﴾
أُوْلَـٰئِكَ مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ وَلاَ يَجِدُونَ عَنْهَا مَحِيصاً ﴿١٢١﴾ ایسے لوگ ان کا ٹھکانا جہنم ہے اور نہ پائیں گے اس سے چھٹکارا ﴿١٢١﴾

وَٱلَّذِينَ آمَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّالِحَاتِ سَنُدْخِلُهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَآ أَبَداً وَعْدَ ٱللَّهِ حَقّاً وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ ٱللَّهِ قِيلاً ﴿١٢٢﴾ اور جو لوگ ایمان لائے اور عمل صالح کئے عنقریب ہم ان کو داخل کریں گے بہشتوں میں کہ بہتی ہیں ان کے نیچے نہریں کہ وہ ہمیشہ رہنے والے ہوں گے جنت میں دائمی کہ وعدہ اللہ کا حق ہے اور کون زیادہ سچا ہے اللہ سے بات میں ﴿١٢٢﴾

لَّيْسَ بِأَمَانِيِّكُمْ وَلاۤ أَمَانِىِّ أَهْلِ ٱلْكِتَابِ مَن يَعْمَلْ سُوۤءًا يُجْزَ بِهِ وَلاَ يَجِدْ لَهُ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَلِيّاً وَلاَ نَصِيراً ﴿١٢٣﴾ نہ تمہاری خواہشات پر اور نہ اہلِ کتاب کی خواہشات پر ہے جو کام کرے گا بڑے اس کا بدلہ لے گا اور نہ پائے گا اپنے لئے اللہ کے بغیر کوئی ولی اور نہ مددگار ﴿١٢٣﴾

وَمَن يَعْمَلْ مِنَ ٱلصَّالِحَاتِ مِن ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُوْلَـٰئِكَ يَدْخُلُونَ ٱلْجَنَّةَ وَلاَ يُظْلَمُونَ نَقِيراً ﴿١٢٤﴾ اور جو عمل کرے گا اچھے مرد ہو یا عورت درحالیکہ وہ مومن ہو تو ایسے لوگ داخل ہوں گے جنت میں اور نہ ظلم کئے جائیں گے ذرّہ بھر ﴿١٢٤﴾

وَمَنْ أَحْسَنُ دِيناً مِمَّنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ واتَّبَعَ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفاً وَٱتَّخَذَ ٱللَّهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلاً ﴿١٢٥﴾ اور کون زیادہ اچھا ہے دین میں اس سے جو جھکا دے اپنا منہ اللہ کے لیے اور نیک ہو اور اتباع کرے ملّت ابراہیم کی جو حنیف تھا اور اللہ نےابراہیم کو خلیل بنایا ﴿١٢٥﴾

وَلِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَاوَاتِ وَمَا فِى ٱلأَرْضِ وَكَانَ ٱللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ مُّحِيطاً ﴿١٢٦﴾ اور اللہ کے لیے ہے جو بھی آسمانوں اور زمین میں ہے اور ہے اللہ ہر شے پر محیط ﴿١٢٦﴾

وَيَسْتَفْتُونَكَ فِى ٱلنِّسَآءِ قُلِ ٱللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِيهِنَّ وَمَا يُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فِى ٱلْكِتَابِ فِى يَتَامَى ٱلنِّسَآءِ ٱلَّـٰاتِى لاَ تُؤْتُونَهُنَّ مَا كُتِبَ لَهُنَّ وَتَرْغَبُونَ أَن تَنكِحُوهُنَّ وَٱلْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ ٱلْوِلْدَانِ وَأَن تَقُومُواْ لِلْيَتَامَىٰ بِٱلْقِسْطِ وَمَا تَفْعَلُواْ مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ ٱللَّهَ كَانَ بِهِ عَلِيماً ﴿١٢٧﴾ اور فتویٰ طلب کرتے ہیں آپ سے عورتوں کے متعلق فرما دیجئے کہ اللہ تمہیں فتویٰ دیتا ہے ان کے متعلق اور وہ جو تلاوت کیا جاتا ہے تم پر قرآن میں یتیم عورتوں کے متعلق جنہیں نہیں دیتے تم جو فرض ہوا ہے ان کے لئے اور رغبت رکھتے ہو کہ ان کے ساتھ نکاح کرو اور (فتویٰ دیتا ہے تمہیں) کمزور لڑکوں کے متعلق اور یہ کہ قائم رہو یتیموں کے لئے انصاف پر اور جو بھی کرو اچھائی تو تحقیق اللہ اس کو جاننے والا ہے ﴿١٢٧﴾

وَإِنِ ٱمْرَأَةٌ خَافَتْ مِن بَعْلِهَا نُشُوزاً أَوْ إِعْرَاضاً فَلاَ جُنَاْحَ عَلَيْهِمَآ أَن يُصْلِحَا بَيْنَهُمَا صُلْحاً وَٱلصُّلْحُ خَيْرٌ وَأُحْضِرَتِ ٱلْـأَنْفُسُ ٱلشُّحَّ وَإِن تُحْسِنُواْ وَتَتَّقُواْ فَإِنَّ ٱللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيراً ﴿١٢٨﴾ اور اگر کوئی عورت ڈرے اپنے شوہر کی سرکشی یا روگردانی سے پس کوئی گناہ ان پر نہیں کہ صلح کرلیں آپس میں اور صلح اچھی چیز ہے اور نفوس کے سامنے بخل (بھی) ہے اور اگر احسان کرو اور تقویٰ اختیار کرو تو تحقیق اللہ ہے تمہارے اعمال سے آگاہ ﴿١٢٨﴾

وَلَن تَسْتَطِيعُوۤاْ أَن تَعْدِلُواْ بَيْنَ ٱلنِّسَآءِ وَلَوْ حَرَصْتُمْ فَلاَ تَمِيلُواْ كُلَّ ٱلْمَيْلِ فَتَذَرُوهَا كَٱلْمُعَلَّقَةِ وَإِن تُصْلِحُواْ وَتَتَّقُواْ فَإِنَّ ٱللَّهَ كَانَ غَفُوراً رَّحِيماً ﴿١٢٩﴾ اور ہرگز نہیں کرسکتے تم عدل درمیان عورتوں کے اگرچہ پوری کوشش کرو پس نہ جھک جاؤ بالکل (یکطرفہ) کہ کردو اس کو (دوسری) کو مثل لٹکتی ہوئی چیز کے (نہ ادھر نہ ادھر) اور اگر صلح کرو اور تقویٰ کرو تو تحقیق ہے اللہ بخشنے والا مہربان ﴿١٢٩﴾

وَإِن يَتَفَرَّقَا يُغْنِ ٱللَّهُ كُلاًّ مِّن سَعَتِهِ وَكَانَ ٱللَّهُ وَاسِعاً حَكِيماً ﴿١٣٠﴾ اور اگر ایک دوسرے سے جدا ہوجائیں تو اللہ غنی کرے گا ہر ایک کو اپنی وسعت سے اور ہے اللہ صاحبِ وسعت و حکمت ﴿١٣٠﴾

وَلِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَاوَاتِ وَمَا فِى ٱلأَرْضِ وَلَقَدْ وَصَّيْنَا ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلْكِتَابَ مِن قَبْلِكُمْ وَإِيَّاكُمْ أَنِ ٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَإِن تَكْفُرُواْ فَإِنَّ لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَاوَاتِ وَمَا فِى ٱلأَرْضِ وَكَانَ ٱللَّهُ غَنِيّاً حَمِيداً ﴿١٣١﴾ اور اللہ کا ملک ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور تحقیق ہم نے وصیت کی ان کو جن کو کتاب دی گئی تم سے پہلے اور تمہیں بھی کہ اللہ سے ڈرو اور اگر کفر کرو گے تو تحقیق اللہ کا ملک ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور ہے اللہ غنی لائقِ حمد ﴿١٣١﴾

وَلِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَاوَاتِ وَمَا فِى ٱلأَرْضِ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ وَكِيلاً ﴿١٣٢﴾ اور اللہ کا ملک ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور کافی ہے اللہ وکیل ﴿١٣٢﴾

إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ أَيُّهَا ٱلنَّاسُ وَيَأْتِ بِآخَرِينَ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلَىٰ ذٰلِكَ قَدِيراً ﴿١٣٣﴾ اگر وہ چاہے تو تمہیں ختم کردے اے لوگو! اور لائے دوسروں کو اور ہے اللہ اس کام پر قدرت ﴿١٣٣﴾

مَّن كَانَ يُرِيدُ ثَوَابَ ٱلدُّنْيَا فَعِندَ ٱللَّهِ ثَوَابُ ٱلدُّنْيَا وَٱلآخِرَةِ وَكَانَ ٱللَّهُ سَمِيعاً بَصِيراً ﴿١٣٤﴾ جو ارادہ رکھتا ہو بدلہ دنیا کا تو اللہ کے پاس بدلہ دنیا و آخرت کا ہے اور ہے اللہ سُننے جاننے والا ﴿١٣٤﴾

يَا أَيُّهَا ٱلَّذِينَ آمَنُواْ كُونُواْ قَوَّامِينَ بِٱلْقِسْطِ شُهَدَآءَ لِلَّهِ وَلَوْ عَلَىۤ أَنْفُسِكُمْ أَوِ ٱلْوَالِدَيْنِ وَٱلأَقْرَبِينَ إِن يَكُنْ غَنِيّاً أَوْ فَقِيراً فَٱللَّهُ أَوْلَىٰ بِهِمَا فَلاَ تَتَّبِعُواْ ٱلْهَوَىٰ أَن تَعْدِلُواْ وَإِن تَلْوُواْ أَوْ تُعْرِضُواْ فَإِنَّ ٱللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيراً ﴿١٣٥﴾ اے ایمان والو! ہو جاؤ قائم انصاف پر گواہی دیتے ہوئے اللہ کے لئے اگرچہ اپنے خلاف یا والدین اور قریبیوں کے (خلاف ہو) اگر چہ غنی ہو یا فقیر پس اللہ اولیٰ ہے ان کے ساتھ پس نہ اتباع کرو خواہش کی انصاف میں اور اگر ٹالو گے یا منہ پھیرو گے تو تحقیق اللہ تمہارے اعمال سے آگاہ ہے ﴿١٣٥﴾

يَا أَيُّهَا ٱلَّذِينَ آمَنُواْ آمِنُواْ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِ وَٱلْكِتَابِ ٱلَّذِى نَزَّلَ عَلَىٰ رَسُولِهِ وَٱلْكِتَابِ ٱلَّذِيۤ أَنَزلَ مِن قَبْلُ وَمَن يَكْفُرْ بِٱللَّهِ وَمَلآئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلآخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلاَلاً بَعِيداً ﴿١٣٦﴾ اے ایمان والو! ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول پر اور اس کتاب پر جو اس نے اپنے رسول پر اتاری اور اس کتاب پر جو اتاری پہلے اس سے اور جو انکار کرے گا اللہ اور اس کے فرشتوں اور کتابوں اور رسولوں اور روز قیامت کا تو تحقیق وہ بھٹک گیا گمراہی سخت میں ﴿١٣٦﴾

إِنَّ ٱلَّذِينَ آمَنُواْ ثُمَّ كَفَرُواْ ثُمَّ آمَنُواْ ثُمَّ كَفَرُواْ ثُمَّ ٱزْدَادُواْ كُفْراً لَّمْ يَكُنِ ٱللَّهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلاَ لِيَهْدِيَهُمْ سَبِيلاً ﴿١٣٧﴾ تحقیق جو لوگ ایمان لائے پھر کافر ہوئے پھر ایمان لائے پھر زیادہ ہوئے کفر میں تو نہیں اللہ بخشے گا ان کو اور نہ توفیق دے گا ان کو راہِ حق کی ﴿١٣٧﴾
بَشِّرِ ٱلْمُنَافِقِينَ بِأَنَّ لَهُمْ عَذَاباً أَلِيماً ﴿١٣٨﴾ بشارت دیجئے منافقوں کو کہ ان کے لئے عذاب درد ناک ہے ﴿١٣٨﴾

ٱلَّذِينَ يَتَّخِذُونَ ٱلْكَافِرِينَ أَوْلِيَآءَ مِن دُونِ ٱلْمُؤْمِنِينَ أَيَبْتَغُونَ عِندَهُمُ ٱلْعِزَّةَ فَإِنَّ ٱلعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعاً ﴿١٣٩﴾ وہ جو بناتے ہیں کافروں کو دوست چھوڑ کر مومنوں کو کیا چاہتے ہیں ان کے پاس عزت؟ پس تحقیق عزت اللہ کے لیے ہے سب ﴿١٣٩﴾

وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِى ٱلْكِتَابِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ آيَاتِ ٱللَّهِ يُكْفَرُ بِهَا وَيُسْتَهْزَأُ بِهَا فَلاَ تَقْعُدُواْ مَعَهُمْ حَتَّىٰ يَخُوضُواْ فِى حَدِيثٍ غَيْرِهِ إِنَّكُمْ إِذاً مِّثْلُهُمْ إِنَّ ٱللَّهَ جَامِعُ ٱلْمُنَافِقِينَ وَٱلْكَافِرِينَ فِى جَهَنَّمَ جَمِيعاً ﴿١٤٠﴾ اور تحقیق اس نے نازل کیا تم پر کتاب میں یہ کہ جب تم سنو آیات خدا کے ساتھ کفر کیا جارہا ہے اور اس سے تمسخر کیا جارہا ہے تو ان کے پاس مت بیٹھو یہاں تک کہ وہ داخل ہوں کسی اور بات میں ورنہ تم بھی ان جیسے ہوجاؤ گے تحقیق اللہ جمع کرنے والا ہے منافقوں اور کافروں کو جہنم میں سب کو ﴿١٤٠﴾

ٱلَّذِينَ يَتَرَبَّصُونَ بِكُمْ فَإِن كَانَ لَكُمْ فَتْحٌ مِّنَ ٱللَّهِ قَالُوۤاْ أَلَمْ نَكُنْ مَّعَكُمْ وَإِن كَانَ لِلْكَافِرِينَ نَصِيبٌ قَالُوۤاْ أَلَمْ نَسْتَحْوِذْ عَلَيْكُمْ وَنَمْنَعْكُمْ مِّنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ فَٱللَّهُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَامَةِ وَلَن يَجْعَلَ ٱللَّهُ لِلْكَافِرِينَ عَلَى ٱلْمُؤْمِنِينَ سَبِيلاً ﴿١٤١﴾ وہ جو انتظار کرتے ہیں تمہاری کہ اگر حاصل ہو تمہیں فتح اللہ کی طرف سے تو کہتے ہیں کیا ہم نہ تھے تمہارے ساتھ اور اگر ہو کافروں کے لئے حصہ تو انہیں کہتے ہیں کیا ہم چھا نہیں گئے تم پر اور بچا لیا تم کو مومنوں سے پس اللہ ہی فیصلہ کرے گا تمہارے درمیان بروز قیامت اور ہرگز نہیں کرتا اللہ کافروں کے لئے مومنوں کے اوپر کوئی راہِ غلبہ ﴿١٤١﴾

إِنَّ ٱلْمُنَافِقِينَ يُخَادِعُونَ ٱللَّهَ وَهُوَ خَادِعُهُمْ وَإِذَا قَامُوۤاْ إِلَى ٱلصَّلاَةِ قَامُواْ كُسَالَىٰ يُرَآءُونَ ٱلنَّاسَ وَلاَ يَذْكُرُونَ ٱللَّهَ إِلاَّ قَلِيلاً ﴿١٤٢﴾ تحقیق منافق دھوکا کرتے ہیں اللہ سے اور وہ ان کو دھوکے کا بدلہ دیتا ہے اور جب کھڑے ہوں نماز کی طرف تو کھڑے ہوتے ہیں بوجھل ہوکر دکھاتے ہیں لوگوں کو اور نہیں یاد کرتے اللہ کو مگر کم ﴿١٤٢﴾

مُّذَبْذَبِينَ بَيْنَ ذٰلِكَ لاَ إِلَىٰ هَـٰؤُلاۤءِ وَلاَ إِلَى هَـٰؤُلاۤءِ وَمَن يُضْلِلِ ٱللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ سَبِيلاً ﴿١٤٣﴾ مذبذب ہیں درمیان میں نہ اس طرف اور نہ اس طرف اور جس کو چھوڑ دے گمراہی میں اللہ تو ہرگز نہ پاؤ گے اس کے لئے کوئی راستہ ﴿١٤٣﴾

يَا أَيُّهَا ٱلَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَتَّخِذُواْ ٱلْكَافِرِينَ أَوْلِيَآءَ مِن دُونِ ٱلْمُؤْمِنِينَ أَتُرِيدُونَ أَن تَجْعَلُواْ لِلَّهِ عَلَيْكُمْ سُلْطَاناً مُّبِيناً ﴿١٤٤﴾ اے ایمان والو! نہ بناؤ کافروں کو دوست چھوڑ کو مومنوں کو کیا تم چاہتے ہو؟ کہ قائم کرو اللہ کی اپنے اوپر حجت ظاہر ﴿١٤٤﴾

إِنَّ ٱلْمُنَافِقِينَ فِى ٱلدَّرْكِ ٱلأَسْفَلِ مِنَ ٱلنَّارِ وَلَن تَجِدَ لَهُمْ نَصِيراً ﴿١٤٥﴾ تحقیق منافق لوگ سب سے نچلے طبقہ جہنم میں ہوں گے اور تو ہرگز نہ پائے گا ان کے لیے کوئی مددگار ﴿١٤٥﴾

إِلاَّ ٱلَّذِينَ تَابُواْ وَأَصْلَحُواْ وَٱعْتَصَمُواْ بِٱللَّهِ وَأَخْلَصُواْ دِينَهُمْ لِلَّهِ فَأُوْلَـٰئِكَ مَعَ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَسَوْفَ يُؤْتِ ٱللَّهُ ٱلْمُؤْمِنِينَ أَجْراً عَظِيماً ﴿١٤٦﴾ مگر جن لوگوں نے توبہ کرلی اور اپنی اصلاح کرلی اور تمسک پکڑا اللہ سے اور خالص کرلیا اپنا دین اللہ کے لیے تو ایسے لوگ ساتھ مومنوں کے ہوں گے اور عنقریب دے گا اللہ مومنوں کو اجرِ عظیم ﴿١٤٦﴾

مَّا يَفْعَلُ ٱللَّهُ بِعَذَابِكُمْ إِن شَكَرْتُمْ وَآمَنْتُمْ وَكَانَ ٱللَّهُ شَاكِراً عَلِيماً ﴿١٤٧﴾ کیا کرے گا اللہ تم کو عذاب دے کر اگر تم شکر کرو اور ایمان لاؤ اور ہے اللہ شکر کی جزا دینے والا جاننے والا ﴿١٤٧﴾

لاَّ يُحِبُّ ٱللَّهُ ٱلْجَهْرَ بِٱلسُّوۤءِ مِنَ ٱلْقَوْلِ إِلاَّ مَن ظُلِمَ وَكَانَ ٱللَّهُ سَمِيعاً عَلِيماً ﴿١٤٨﴾ نہیں پسند کرتا اللہ اعلانیہ کرنا بُری بات مگر جو مظلوم ہو اور ہے اللہ سُننے جاننے والا ﴿١٤٨﴾

إِن تُبْدُواْ خَيْراً أَوْ تُخْفُوهُ أَوْ تَعْفُواْ عَن سُوۤءٍ فَإِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَفُوّاً قَدِيراً ﴿١٤٩﴾ اگر تم ظاہر کرو اچھائی یا پوشیدہ کرہ یا درگزر کرو کسی برائے سے تو تحقیق اللہ ہے درگزر کرنے والا قدرت والا ﴿١٤٩﴾

إِنَّ ٱلَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِٱللَّهِ وَرُسُلِهِ وَيُرِيدُونَ أَن يُفَرِّقُواْ بَيْنَ ٱللَّهِ وَرُسُلِهِ وَيقُولُونَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَنَكْفُرُ بِبَعْضٍ وَيُرِيدُونَ أَن يَتَّخِذُواْ بَيْنَ ذٰلِكَ سَبِيلاً ﴿١٥٠﴾ تحقیق جو لوگ کفر کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسولوں کا اور چاہتے ہیں تفریق درمیان اللہ اور اس کے رسولوں کے اور کہتے ہیں کہ ہم ایمان رکھتے ہیں بعض پر اور کفر کرتے ہیں بعض کا اور چاہتے ہیں کہ پکڑیں درمیان اس کے کوئی راستہ ﴿١٥٠﴾

أُوْلَـٰئِكَ هُمُ ٱلْكَافِرُونَ حَقّاً وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ عَذَاباً مُّهِيناً ﴿١٥١﴾ ایسے لوگ کافر ہیں سچ مچ اور تیار کر رکھا ہے ہم نے کافروں کے لئے عذاب رُسوا کن ﴿١٥١﴾

وَٱلَّذِينَ آمَنُواْ بِٱللَّهِ وَرُسُلِهِ وَلَمْ يُفَرِّقُواْ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ أُوْلَـٰئِكَ سَوْفَ يُؤْتِيهِمْ أُجُورَهُمْ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُوراً رَّحِيماً ﴿١٥٢﴾ اور جو لوگ ایمان لائے اللہ اور اس کے رسولوں پر اور نہ تفریق کی درمیان کسی کے ان میں سے تو ایسے لوگ عنقریب دے گا ان کو اجر اور ہے اللہ غفورٌ رحیم ﴿١٥٢﴾

يَسْأَلُكَ أَهْلُ ٱلْكِتَابِ أَن تُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ كِتَاباً مِّنَ ٱلسَّمَآءِ فَقَدْ سَأَلُواْ مُوسَىٰ أَكْبَرَ مِن ذٰلِكَ فَقَالُوۤاْ أَرِنَا ٱللَّهَ جَهْرَةً فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّاعِقَةُ بِظُلْمِهِمْ ثُمَّ ٱتَّخَذُواْ ٱلْعِجْلَ مِن بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ ٱلْبَيِّنَاتُ فَعَفَوْنَا عَن ذٰلِكَ وَآتَيْنَا مُوسَىٰ سُلْطَاناً مُّبِيناً ﴿١٥٣﴾ سوال کرتے ہیں آپ سے اہلِ کتاب کہ تو اتارے ان پر ایک کتاب آسمان سے تو تحقیق انہوں نے حضرت موسیٰؑ سے سوال کیا اس سے بھی بڑا کہ اس کو کہا ہمیں دکھا خدا بظاہر تو پکڑ لیا ان کو بجلی نے بوجہ ان کے ظلم کے پھر پوجا انہوں نے بچھڑے کو بعد اس کے کہ آچکیں اُن کے پاس واضح دلیلیں پھر ہم نے درگزر کیا ان سے اور عطا کیا ہم نے غلبہ موسیٰؑ کو غلبہ ظاہر ﴿١٥٣﴾

وَرَفَعْنَا فَوْقَهُمُ ٱلطُّورَ بِمِيثَاقِهِمْ وَقُلْنَا لَهُمُ ٱدْخُلُواْ ٱلْبَابَ سُجَّداً وَقُلْنَا لَهُمْ لاَ تَعْدُواْ فِى ٱلسَّبْتِ وَأَخَذْنَا مِنْهُمْ مِّيثَاقاً غَلِيظاً ﴿١٥٤﴾ اور بلند کیا ان پر کوہِ طور کو بوجہ ان کے وعدہ کے اور ہم نے ان کو کہا کہ داخل ہو دروازہ سے سجدہ کرتے ہوئے اور کہا ان کو کہ نہ تجاوز کرو بروز سنیچر اور لیا ہم نے ان سے پکا وعدہ ﴿١٥٤﴾

فَبِمَا نَقْضِهِمْ مَّيثَاقَهُمْ وَكُفْرِهِم بَآيَاتِ ٱللَّهِ وَقَتْلِهِمُ ٱلأَنْبِيَآءَ بِغَيْرِ حَقٍّ وَقَوْلِهِمْ قُلُوبُنَا غُلْفٌ بَلْ طَبَعَ ٱللَّهُ عَلَيْهَا بِكُفْرِهِمْ فَلاَ يُؤْمِنُونَ إِلاَّ قَلِيلاً ﴿١٥٥﴾ پس بوجہ توڑنے ان کے اپنے وعدہ کو اور کفر کرنے کے ساتھ آیات خدا کے اور قتل کرنے کے نبیوں کو ناحق اور ان کا کہنا کہ ہمارے دل غلاف میں ہیں بلکہ مہر لگا دی اللہ نے ان پر بوجہ ان کے کفر کے پس نہیں ایمان لاتے مگر کم ﴿١٥٥﴾
وَبِكُفْرِهِمْ وَقَوْلِهِمْ عَلَىٰ مَرْيَمَ بُهْتَاناً عَظِيماً ﴿١٥٦﴾ اور بوجہ ان کے کفر کے اور بہتان لگانے کے مریم پر بہتانِ عظیم ﴿١٥٦﴾

وَقَوْلِهِمْ إِنَّا قَتَلْنَا ٱلْمَسِيحَ عِيسَى ٱبْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ ٱللَّهِ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَـٰكِن شُبِّهَ لَهُمْ وَإِنَّ ٱلَّذِينَ ٱخْتَلَفُواْ فِيهِ لَفِى شَكٍّ مِّنْهُ مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلاَّ ٱتِّبَاعَ ٱلظَّنِّ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِيناً ﴿١٥٧﴾ اور ان کے کہنے کہ ہم نے قتل کردیا حضرت مسیح عیسٰی بن مریمؑ کو جو خدا کا رسول تھا حالانکہ انہوں نے نہ ان کو قتل کیا اور نہ سولی دیا لیکن انہیں شبہ ڈالا گیا اور تحقیق جو لوگ اختلاف کرتے ہیں اس بارے میں وہ شک میں پڑے ہیں اس کے متعلق ان کو کوئی اس کا علم نہیں سوائے ظنّ پرستی کے حالانکہ نہیں اس کو قتل کیا یقیناً ﴿١٥٧﴾
بَل رَّفَعَهُ ٱللَّهُ إِلَيْهِ وَكَانَ ٱللَّهُ عَزِيزاً حَكِيماً ﴿١٥٨﴾ بلکہ اس کو اٹھا لیا ہے اللہ نے اپنی طرف اور اللہ غالب دانا ہے ﴿١٥٨﴾

وَإِن مِّنْ أَهْلِ ٱلْكِتَابِ إِلاَّ لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ وَيَوْمَ ٱلْقِيَامَةِ يَكُونُ عَلَيْهِمْ شَهِيداً ﴿١٥٩﴾ اور کوئی اہل کتاب سے نہ ہوگا مگر یہ کہ ایمان لائے گا اس پر قبل اس کی موت کے اور بروز محشر وہ ان پر گواہ ہوگا ﴿١٥٩﴾

فَبِظُلْمٍ مِّنَ ٱلَّذِينَ هَادُواْ حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ طَيِّبَاتٍ أُحِلَّتْ لَهُمْ وَبِصَدِّهِمْ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ كَثِيراً ﴿١٦٠﴾ پس بوجہ ظلم کے جو یہودی ہیں حرام کردیں ہم نے ان پر وہ پاکیزہ چیزیں جو حلال کی گئی تھیں ان پر اور بوجہ روکنے ان کے راہ خدا سے بہت ﴿١٦٠﴾

وَأَخْذِهِمُ ٱلرِّبَا وَقَدْ نُهُواْ عَنْهُ وَأَكْلِهِمْ أَمْوَالَ ٱلنَّاسِ بِٱلْبَاطِلِ وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ مِنْهُمْ عَذَاباً أَلِيماً ﴿١٦١﴾ اور لینے ان کے سود حالانکہ اس سے ان کو روکا گیا تھا اور کھانے اُن کے لوگوں کے مال ناجائز اور تیار کیا ہم نے کافروں کے لئے عذاب درد ناک ﴿١٦١﴾

لَّـٰكِنِ ٱلرَّاسِخُونَ فِى ٱلْعِلْمِ مِنْهُمْ وَٱلْمُؤْمِنُونَ يُؤْمِنُونَ بِمَآ أُنزِلَ إِلَيكَ وَمَآ أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ وَٱلْمُقِيمِينَ ٱلصَّلاَةَ وَٱلْمُؤْتُونَ ٱلزَّكَاةَ وَٱلْمُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلآخِرِ أُوْلَـۤئِكَ سَنُؤْتِيهِمْ أَجْراً عَظِيماً ﴿١٦٢﴾ لیکن وہ لوگ جو پختہ ہیں علم میں ان میں سے اور ایماندار لوگ ایمان لاتے ہیں اس پر جو اتاری گئی آپ پر اور جو اتاری گئی آپ سے پہلے اور خصوصاً وہ جو قائم کرتے ہیں نماز اور دیتے ہیں زکوٰۃ اور ایمان رکھنے والے ہیں اللہ اور روز قیامت پر ایسے لوگوں کو دیں گے ہم اجرِ عظیم ﴿١٦٢﴾

إِنَّآ أَوْحَيْنَآ إِلَيْكَ كَمَآ أَوْحَيْنَآ إِلَىٰ نُوحٍ وَٱلنَّبِيِّينَ مِن بَعْدِهِ وَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإْسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَٱلأَسْبَاطِ وَعِيسَىٰ وَأَيُّوبَ وَيُونُسَ وَهَارُونَ وَسُلَيْمَانَ وَآتَيْنَا دَاوُودَ زَبُوراً ﴿١٦٣﴾ ہم نے وحی کی آپ پر جس طرح ہم نے وحی کی نوح اور دوسرے نبیوں پر جو اس کے بعد تھے اور وحی کی ہم نے ابراہیمؑ اور اسماعیلؑ اور اسحٰقؑ اور یعقوبؑ اور اس کی اولاد اور عیسیٰؑ اور ایوبؑ اور یونسؑ اور ہارونؑ اور سلیمانؑ پر اور عطا کی ہم نے داؤد کو زبور ﴿١٦٣﴾

وَرُسُلاً قَدْ قَصَصْنَاهُمْ عَلَيْكَ مِن قَبْلُ وَرُسُلاً لَّمْ نَقْصُصْهُمْ عَلَيْكَ وَكَلَّمَ ٱللَّهُ مُوسَىٰ تَكْلِيماً ﴿١٦٤﴾ اور کتنے رسول جن کا قصہ تمہیں اسے سے پہلے سُنایا اور کتنے رسول ہم نے ان کا قصہ تمہیں نہیں سنایا اور کلام کیا اللہ نے حضرت موسیٰؑ سے کلام کرنا ﴿١٦٤﴾

رُّسُلاً مُّبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَ لِئَلاَّ يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَى ٱللَّهِ حُجَّةٌ بَعْدَ ٱلرُّسُلِ وَكَانَ ٱللَّهُ عَزِيزاً حَكِيماً ﴿١٦٥﴾ کتنے رسول خوش خبری اور ڈر سنانے والے تاکہ ہو لوگوں کی اوپر اللہ کے حجت بعد رسولوں کے اور ہے اللہ غالب حکمت والا ﴿١٦٥﴾

لَّـٰكِنِ ٱللَّهُ يَشْهَدُ بِمَآ أَنزَلَ إِلَيْكَ أَنزَلَهُ بِعِلْمِهِ وَٱلْمَلاۤئِكَةُ يَشْهَدُونَ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ شَهِيداً ﴿١٦٦﴾ لیکن اللہ گواہی دیتا ہے اس کی جو آپ پر اتاری ہے (کیونکہ) اس نے اپنے علم سے اتاری ہے اور فرشتے گواہی دیتے ہیں اور کافی ہے اللہ گواہ ﴿١٦٦﴾

إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَصَدُّواْ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ قَدْ ضَلُّواْ ضَلاَلاً بَعِيداً ﴿١٦٧﴾ تحقیق جن لوگوں نے کفر کیا اور روکا اللہ کے راستے سے تحقیق وہ بھٹک گئے لمبی گمراہی میں ﴿١٦٧﴾

إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَظَلَمُواْ لَمْ يَكُنِ ٱللَّهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلاَ لِيَهْدِيَهُمْ طَرِيقاً ﴿١٦٨﴾ تحقیق جن لوگوں نے کفر کیا اور ظلم کیا نہیں اللہ بخشے گا ان کو اور نہ ہدایت کرے گا کسی راہ کی ﴿١٦٨﴾

إِلاَّ طَرِيقَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَآ أَبَداً وَكَانَ ذٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيراً ﴿١٦٩﴾ مگر راہ جہنم کی کہ ہمیشہ رہنے والے ہوں گے اس میں دائمی اور ہے یہ بات اللہ پر آسان ﴿١٦٩﴾

يٰأَيُّهَا ٱلنَّاسُ قَدْ جَآءَكُمُ ٱلرَّسُولُ بِٱلْحَقِّ مِن رَّبِّكُمْ فَآمِنُواْ خَيْراً لَّكُمْ وَإِن تَكْفُرُواْ فَإِنَّ لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَاوَاتِ وَٱلأَرْضِ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلِيماً حَكِيماً ﴿١٧٠﴾ اے لوگو! تحقیق آیا تمہارے پاس رسول برحق تمہارے رب کی جانب سے پس ایمان لاؤ تمہیں اچھا ہے اور اگر کفر کرو گے تو تحقیق اللہ کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور ہے اللہ جاننے والا حکمت والا ﴿١٧٠﴾

يٰأَهْلَ ٱلْكِتَابِ لاَ تَغْلُواْ فِى دِينِكُمْ وَلاَ تَقُولُواْ عَلَى ٱللَّهِ إِلاَّ ٱلْحَقَّ إِنَّمَا ٱلْمَسِيحُ عِيسَى ٱبْنُ مَرْيَمَ رَسُولُ ٱللَّهِ وَكَلِمَتُهُ أَلْقَاهَا إِلَىٰ مَرْيَمَ وَرُوحٌ مِّنْهُ فَآمِنُواْ بِٱللَّهِ وَرُسُلِهِ وَلاَ تَقُولُواْ ثَلاَثَةٌ ٱنتَهُواْ خَيْراً لَّكُمْ إِنَّمَا ٱللَّهُ إِلَـٰهٌ وَاحِدٌ سُبْحَانَهُ أَن يَكُونَ لَهُ وَلَدٌ لَّهُ مَا فِى ٱلسَّمَاوَاتِ وَمَا فِى ٱلأَرْضِ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ وَكِيلاً ﴿١٧١﴾ اے اہلِ کتاب! نہ غلو کرو اپنے دین میں اور نہ کہو اللہ پر مگر حق بات سوائے اس کے نہیں کہ مسیح عیسٰیؑ بن مریمؑ اللہ کا رسول اور اس کا کلمہ تھا جو ڈالا تھا مریم کی طرف اور اس کا روح تھا پس ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسولوں پر اور نہ بنو تین کے قائل باز آجاؤ اچھا کرو اپنا سوائے اس کے نہیں کہ اللہ ایک معبود ہے وہ پاک ہے کہ ہو اس کا کوئی بیٹا اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور کافی ہے اللہ وکیل ﴿١٧١﴾

لَّن يَسْتَنكِفَ ٱلْمَسِيحُ أَن يَكُونَ عَبْداً لِلَّهِ وَلاَ ٱلْمَلاۤئِكَةُ ٱلْمُقَرَّبُونَ وَمَن يَسْتَنْكِفْ عَنْ عِبَادَتِهِ وَيَسْتَكْبِرْ فَسَيَحْشُرُهُمْ إِلَيهِ جَمِيعاً ﴿١٧٢﴾ ہرگز نہ اپنی گھٹتی سمجھے گا مسیح کہ وہ اللہ کا عبد ہو اور نہ فرشتے جو مقرب ہیں اور جو اپنی گھٹتی سمجھے اس کی بندگی سے اور تکبر کرے تو عنقریب محشور کرے گا ان سب کو اپنی طرف ﴿١٧٢﴾

فَأَمَّا ٱلَّذِينَ آمَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّالِحَاتِ فَيُوَفِّيهِمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدُهُمْ مِّن فَضْلِهِ وَأَمَّا ٱلَّذِينَ ٱسْتَنكَفُواْ وَٱسْتَكْبَرُواْ فَيُعَذِّبُهُمْ عَذَاباً أَلِيماً وَلاَ يَجِدُونَ لَهُمْ مِّن دُونِ ٱللَّهِ وَلِيّاً وَلاَ نَصِيراً ﴿١٧٣﴾ لیکن جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے پس پُورا دے گا ان کو ان کا اجر اور زیادہ دے گا اپنے فضل سے اور جن لوگوں نے اپنی گھٹتی سمجھی اور تکبر کیا تو ان کو عذاب دے گا عذاب درد ناک اور نہ پائیں گے وہ اپنے لئے اللہ کے بغیر کوئی ولی اور نہ کوئی مددگار ﴿١٧٣﴾

يَا أَيُّهَا ٱلنَّاسُ قَدْ جَآءَكُمْ بُرْهَانٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَأَنْزَلْنَآ إِلَيْكُمْ نُوراً مُّبِيناً ﴿١٧٤﴾ اے لوگو! تحقیق آچکی تمہارے پاس برہان اپنے رب سے اور نازل کیا ہم نے تمہاری طرف نور مبین ﴿١٧٤﴾

فَأَمَّا ٱلَّذِينَ آمَنُواْ بِٱللَّهِ وَٱعْتَصَمُواْ بِهِ فَسَيُدْخِلُهُمْ فِى رَحْمَةٍ مَّنْهُ وَفَضْلٍ وَيَهْدِيهِمْ إِلَيْهِ صِرَاطاً مُّسْتَقِيماً ﴿١٧٥﴾ پس جو لوگ ایمان لائے اللہ پر اور تمسک پکڑا اس سے تو عنقریب داخل کرے گا اپنی رحمت اور فضل میں اور ان کو توفیق ہدایت دے گا اپنی طرف راہِ مستقیم کی ﴿١٧٥﴾

يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ ٱللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِى ٱلْكَلاَلَةِ إِن ٱمْرُؤٌ هَلَكَ لَيْسَ لَهُ وَلَدٌ وَلَهُ أُخْتٌ فَلَهَا نِصْفُ مَا تَرَكَ وَهُوَ يَرِثُهَآ إِن لَّمْ يَكُنْ لَّهَآ وَلَدٌ فَإِن كَانَتَا ٱثْنَتَيْنِ فَلَهُمَا ٱلثُّلُثَانِ مِمَّا تَرَكَ وَإِن كَانُوۤاْ إِخْوَةً رِّجَالاً وَنِسَآءً فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ ٱلأُنثَيَيْنِ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمْ أَن تَضِلُّواْ وَٱللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ﴿١٧٦﴾ فتویٰ طلب کرتے ہیں آپ سے فرما دیجئے اللہ تمہیں فتویٰ دیتا ہے کلالہ کے متعلق اگر کوئی شخص مر جائے کہ اس کی اولاد نہ ہو اور اس کی ایک بہن ہو تو اس کے لئے نصف ہے ترکہ کا اور یہ اس بہن کا وارث ہوگا اگر اس کی اولاد نہ ہوگی پس اگر ہوں دو بہنیں تو ان کے لیے دو تہائی ترکہ ہوگا اور اگر ہوں بھائی مرد اور عورتیں تو مرد کو مثل حصے دو عورتوں کے خدا بیان کرتا ہے تمہارے لیے کہ گمراہ نہ ہو اور اللہ ہر شے کو جاننےوالا ہے ﴿١٧٦﴾

Post a Comment