Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Test link

Islamic Poetry In Urdu | اسلامی شاعری

Islamic Poetry In Urdu  | اسلامک شاعری

Islamic Poetry is a beautiful journey that reflects faith, love, and spirituality in simple words, enriching us with Islamic traditions and valuable lessons. Explore the world of Islamic Poetry and listen to the heart's voices.


Islamic Poetry In Urdu | اسلامی شاعری

Salam 

Efforts: Syed-Rizwan Rizvi
اے خدا تجھی کوزیبا ہے بڑائی تیری
حقیقت تو کسی نے بھی نہ پائی تیری
جاگنے والے کو محرومِ دعا رکھا
سونے والے سے کہا ساری خدائی تیری


ہر اک مومن کو رکھ محفوظ مالک واسطہ تجھ کو
محمدؐ کا علیؑ کا فاطمہؑ شبیرؑ و شبرؑ کا


یہ شرف یہ اوج یہ مرتبہ بلغ العلا بکمالِہ
یہ ضیا یہ حُسن یہ روشنی کشف الدُّجابِ جمالِہ
کوئی خوبی اُن سے نہ بچ سکی حسُنت جمیعُ خسالِہ
ہے درود پڑہنے کی جا یہی صلوا علیہ و آلِہ


صاحبِ فکر و نظر حق کا ولی کہتے ہیں
لوگ دانندۂ اسرارِ جلی کہتے ہیں
جس کو ڈوبا ہوا سورج بھی پلٹ کر دیکھے
اُس کو ہم اپنے عقیدے میں علیؑ کہتے ہیں


کوشش تو بہت کی گئی لیکن
کوزے کے مقدر میں سمندر نہیں آیا
کیسے یہ سمجھ پائے گی حیدرؑ کی فضیلت
دنیا کی سمجھ میں تو قلندر نہیں آیا


لڑکھڑائی جو زباں نقطِ جلی یاد آیا
مشکلیں جب پڑیں توحق کا ولی یاد آیا
زندگی بھر تو بخِ کہہ کے مکرنا سیکھا
موت جب سامنے آئی تو علیؑ یاد آیا


Pyaray bacho subha ko uth kar

Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

تو جو پنجتن کا غلام ہے
کیا حسینؑ تیرا امام ہے

وہی مصطفیﷺ جو ہے قُل کفا
کبھی اِنَّما کبھی ہل عطا
تجھے اُس نبیؐ کا شعور کیا
تُو نے اُس کو خود سا بھی کہہ دیا
جسے سوچنا بھی حرام ہے
تو جو پنجتن کا غلام ہے

تجھے مرتضیٰؑ کی شناس ہے
جو کہ خود خدا کا لباس ہے
تیرے دین کی جو اساس ہے
جسے کبریائی بھی راس ہے
جو دلیل رَبِّ انام ہے
تو جو پنجتن کا غلام ہے

جو طہارتوں کی ہے انتہا
جو شرافتوں کی ہے سجدہ گاہ
یہ تو اُس کے در کا ہے مرتبہ
کہ وہاں پہ جھکتا نبی رہا
جسے رب بھی کرتا سلام ہے
تو جو پنجتن کا غلام ہے

جسے ابتدائے چمن کہیں
جسے جانِ جانِ زمن کہیں
جسے سیدہ کا سخن کہیں
وہ سخی کہ جس کو حسنؑ کہیں
جو نبی کا حُسنِ تمام ہے
تو جو پنجتن کا غلام ہے

جو ملا علیؑ کی ہی عین سے
اُسی شہنشاہ کی دین سے
وہ تیرا خدا بھی ہے چین سے
تجھے رب ملے گا حسینؑ سے
وہ کلیم ہے یہ کلام ہے
تو جو پنجتن کا غلام ہے

Khuda ka zikr karo Mustafa ki baat karo

Efforts: Syed-Rizwan Rizvi
Khuda ka zikr karo Mustafa ki baat karo
Ke baad e zikr e Nabi Murtaza ki baat karo


Agar ho chahtay dunya may kamyabi tum
To phir to fateh e Khaibar Ali ki baat karo


Nabi ne jab bhi madad ke liye Khuda se kaha
Kaha Khuda ne ke tum La Fata ki baat karto


Baghair hubb-e-Ali mushkilain na hoon gi khatam
Kaha Khuda ne ke Mushkil Kusha ki baat karo


Agar ho rajishain tum sab ke darmayan logo
Karo ye door aur uqda kusha ki baat karo


Agar ho chahtay tum kufr ko khatam karna
To phir jahad karo Karbala ki baat karo


Wafa sha-aar ho qayam ho deen e haq par tum
To Karbala ke usi ba wafa ki baat karo


Parrain jo mushkilain to shukr e Khuda hi kartay raho
Ibadatain karo Zainul Aba ki baat karo


Rahay ga naam e Hussain ta abad talak zinda
Jo naam chahtay ho to Gulgoon Qaba ki baat karo


Agar hay aarzo aey Sultana tum ko Jannat ki
Majalisain karo sabr o raza ki baat karo

Pyaray bacho subha ko uth kar

Efforts: Syed-Rizwan Rizvi
اللہ ھو اللہ ھو اللہ
اللہ ھو اللہ ھو اللہ


سورج نکلا تارے بھاگے
دنیا والے سارے جاگے

لا الہ الا اللہ
محمد رسول اللہ
علی ولی اللہ وصی و رسول اللہ و خلیفۃ بلافصل
السلام و علیک یا امام زمان


پیارے بچوں صبح کو اٹھ کر سب سے پہلا کام کرو
کلمہ پڑھو اور سر کو جھکا کر تم مولا کو سلام کرو

ذکر خدا سے کرنا ہوگا بچوں ہر دن کا آغاز
صبح سویرے اٹھ کر تم نے فجر کی پڑھنی ہوگی نماز
حاصل کرنا ہوگا تمہیں قرآں کی تلاوت اعزاز
پڑھنا دعاۓ امام زمانہ سامنے سب کے باآواز
نصرت مولا حق ہے تمہارا حاصل یہ انعام کرو

صبح سویرے جب اٹھنا ہے ہاتھ اور منہ کو دھونا ہے
صبح کو جلدی اٹھ جانا ہے رات کو جلدی سونا ہے
خوش رہنا ہے حب علی میں شاہ کے غم میں رونا ہے
جیسے امام زمانہ چاہیں ویسا ہم کو ہونا ہے
ناصر مولا کی فہرست میں شامل اپنا نام کرو

اچھے بچے وہ ہوتے ہيں جو اسکول کو جاتے ہیں
کاغذ اور قلم کو لے کر لکھنے پڑھنے آتے ہيں
کرتے ہیں استاد کی عزت سامنے سر کو جھکاتے ہیں
سیکھتے جو اچھی باتيں وہ اوروں کو بھی سکھاتے ہیں
چھوٹا بڑا کوئی بھی آۓ بڑھ کر اس کو سلام کرو

حب وطن ہے طاقت اپنی جس سے دشمن ہارا ہے
اس کی خاطر جانیں دی ہیں خون سے اس کو نکھارا ہے
پرچم غازی کے ساۓ میں اپنا پرچم پیارا ہے
ہم ہيں پاکستان کے شہری پاکستان ہمارا ہے
علم کے در سے روشنی لے کر ملک کا روشن نام کرو

کھانا کھاؤ ہاتھ کو دھو کر، کرکے وضو ظہرین پڑھو
کام بہت کرنا ہے تم کو تھوڑا سا آرام کرو
ورزش والے کھیل بھی کھیلو جس سے صحت بہتر ہو
طاقت ور لوگوں کی ضرورت ہوگی آخر مولا کو
ایک حصّہ شبیر کی خاطر ایک علی کے نام کرو

راہ علی پر چلنا ہوگا ساتھ چلے گی حق کی راہ
کام کرو جو دھیان یہ رکھنا دیکھتا ہے ہم کو اللہ
راہ میں چلتے وقت یقینا نیچی رکھنی ہوگی نگاہ
عید کا دن سمجھو اس دن کو جس میں کوئی بھی ہو نہ گناہ
دل نہ کسی کا توڑو بچوں اچھائی ہر گام کرو

رات کو سوتے وقت یہ سوچو آج کا دن کیسے گزرا
نصرت مہدی آخر میں دن بھر تم نے کیا کام کیا
کوئی گناہ ہوا غلطی سے تو کرلو اس کی توبہ
کرکے وضو سونے کو لیٹو پڑھتے رہو کوئی سورہ
خواب میں مولا آجائيں تو تم مولا سے کلام کرو

گالی جھوٹ حسد اور دھوکہ غیبت اچھی بات نہیں
کینہ غصہ نافرمانی غفلت اچھی بات نہیں
مکر و ریاح اور لالچ چوری نفرت اچھی بات نہیں
کام برے اور ان کاموں کی شہرت اچھی بات نہیں
بغض علی سے دور رہو تم حب علی کو عام کرو

یاد کوئی قول معصوم ہو ایک حدیث بھی مذکورہ
ایک زیارت ناحیہ ہے ایک زیارت عاشورہ
سونے سے پہلے پڑھنا ہے قرآں کا کوئی سورہ
شادماں اور قمر کا ہوگا نصرت کا مقصد پورا
ذکر مولا عین عبادت ذکر یہ صبح شام کرو

پیارے بچوں صبح کو اٹھ کر سب سے پہلا کام کرو
کلمہ پڑھو اور سر کو جھکا کر تم مولا کو سلام کرو

Post a Comment