Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Test link

tahajjud ki namaz ka tarika | نماز تہجد کا طریقہ

tahajjud ki namaz ka tarika | نماز تہجد کا طریقہ 

tahajjud ki namaz ka tarika | نماز تہجد کا طریقہ

نوٹ: یہ قطع اصل تحریر نماز تہجد کی فضیلت از انوار شرافت در آداب النساء  سے لیا گیاہے ۔ 
تہجد کی نماز  کا معروف طریقہ یہ ہے پہلے آٹھ رکعت نماز کی نیت سے پڑھے پہلی دو رکعت اس طرح پڑھے کہ پہلی رکعت میں الحمد کے بعد سورہ قل یایھا الکفرون اور دوسری رکعت میں سورہ قل ھو واللہ احد پڑھے اور اگر کسی کو سورہ قل یاایھا الکفرون یاد نہ ہوتو سورہ قل پڑھ سکتا ہے اس کے بعد چھ رکعتیں دو دو رکعت کر کے پڑھے اور ہر رکعت میں الحمد کے بعد کوئی ایک سورہ پڑھے لیکن سورہ قل بہتر ہے دوسری رکعت میں دعائے قنوت مستحب ہے پھر دو رکعت نماز شفع پڑھے اس میں دعائے قنوت کی ضرورت نہیں ۔ بہتر ہے پہلی رکعت میں سورہ الناس اور دوسری میں سورہ فلق پڑھے اور سلام پڑھنے کے بعد اٹھ کھڑا ہو اور ایک رکعت نماز وتر کی نیت سے ادا کرے اس میں الحمد کے بعد تین بار سورہ توحید اور دعائے قنوت میں کلمات فرج پڑھے اس ے بعد ہر جائز دعا پڑھ سکتا ہے کم از کم چالیس مومنوں کےلئے دعا خیر کرے منقول ہے کہ جو شخص غائبانہ طور پر چالیس مومنوں کےلئے دعا کرے خدا اس کی دعا کو مستجاب کرتا ہے بالخصوص اپنے والدین اور اکابرین اور استاتذہ کو فراموش نہ کرے اور جن لوگوں کے اس پر حقوق ہیں ان کا نام لے کر ان کےلئے دعائے مغفرت کرے جس قدر ہو سکے گریہ کر کے خدا سے اپنے گناہوں کی مغفرت کی بھی دعا کرے اور خداوند کریم سے معافی کی گڑ گڑا کر درخواست کرے اور اس مقام پر منقول دعائیں بہت زیادہ ہیں بہر کیف ہر شخص اپنی مرضی کی دعا مانگ سکتا ہے بشرطیکہ جائز ہو اور دعا میں عربی زبان کی پابندی بھی نہیں ہے اور کم از کم دفعہ استغفار پڑھے کیونکہ روایت میں ہے کہ حضرت رسول کریم ؐ  ستر مرتبہ استغفار پڑھا کرتے تھے اور امام زین العابدین علیہ السلام تین سے دفعہ العفو پڑھا کرتے تھے کلمات فرج یہ ہیں۔
لا الہ الا اللہ الحلیم الکریم لا الہ الا اللہ العلی العظیم سبحن اللہ رب السموت السبع و رب الارضین السبع وما فیھن وما بینھن و رب العرش العظیم۔

Post a Comment